میئر عبدالرؤف غوری کا محرم الحرام میں صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف امام بارگاہوں کا دورہ

میر پور خاص رپورٹ تحسین احمدخان ~
میئر عبدالرؤف غوری کا محرم الحرام میں صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف امام بارگاہوں کا دورہ تفصیلات کے مطابق میئر عبدالرؤف غ وری نے ڈپٹی میئر سمیرا بلوچ اور متعلقہ یو سی کے چیئرمین کے ہمراہ محرم الحرام میں صفائی ستھرائی جلوسوں کی گزرگاہوں اور دیگر انتظامات کے لیے مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور منتظمین سے صفائی ستھرائی

اور دیگر انتظامات اور درپیش مسائل کے متعلق معلومات لیں اس موقع پر عبدالرؤف غوری نے کہا کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں کوشش ہوگی کہ تمام مطلوبہ مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے تا ہم اس ضمن میں خود مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کرنے کے لیے نکلا ہوں اور کہا کہ میونسپل کارپوریشن کی ہر ممکن کوشش ہے کہ عوام کے دیرینہ مسائل کو اولیت کی بنیاد پر حل کروایا جائے