صوبہ سندھ بارشوں کے پیش نظر سندھ ریسکیو 1122 ہیڈکوارٹر میں ہنگامی اجلاس

صوبہ سندھ بارشوں کے پیش نظر سندھ ریسکیو 1122 ہیڈکوارٹر میں ہنگامی اجلاس

ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر عابد جلال الدین شیخ کے صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کراچی، حیدرآباد، نواب شاہ، لاڑکانہ، سکھر، میر پور خاص سمیت دیگر اضلاع کے آفسران کی شرکت

کراچی (پ ر) سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس ریسکیو 1122 ہیڈکوارٹر کراچی میں صوبہ سندھ میں رین ایمرجنسی و سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ڈائریکٹر جنرل سندھ ڈاکٹر عابد جلال الدین کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کراچی، حیدرآباد، نوابشاھ، لاڑکانہ، سکھر، شہید بے نظیر آباد، اور میرپور خاص سے تعلق رکھنے والے آفسران و اسٹیشن انچارچ سمیت کمیونیکیشن اینڈ لازم آفسران اور میڈیا کوارڈینیٹر کی بڑی تعداد نے شرکت کی گئی۔

اجلاس میں ڈی جی ریسکیو سندھ ڈاکٹر عابد جلال الدین شیخ کی جانب سے رین ایمرجنسی یا سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی طے کی گئی۔ تمام واٹر رسکیو وہیکل اور ریسکیو عملے کے ہمراہ تیار رہے کی ہدایت جاری گی گئی۔ تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ حاضری کو یقینی بنانے اور ریسکیو کنٹرول روم کو ہدایت جاری کی گئی کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، واٹر بورڈ، پی ڈی ایم اے، لوکل گورنمنٹ، سمیت دیگر شعبے جات سے رابطہ میں رہے کی ہدایات جاری کی گئی۔ ہماری اولین ترجیح عوام الناس کی خدمت اور حفاظت کرنا ہے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا متاثرہ علاقوں میں سندھ ایمرجنسی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں مختلف مقامات پر تعینات کے ساتھ ساتھ پیٹرولنگ کو یقینی بنائے گی۔ عوام الناس سے اپیل کی گئی کہ غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں، برقی عالات سے دور رہے۔ کسی بھی ایمرجنسی صورت میں فوری 1122 پر کال کریں۔
========================

ڈیری فارمرز کا ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے مطالبے سے لاتعلقی کا اعلان
05 جولائی ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ڈیری فارمرز نے ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے مطالبے سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے ،۔ترجمان ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن شبیر ڈار نے ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز کا اعلان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمشنر کراچی کی مقرر کردہ قیمت پر دودھ کی فروخت جاری رکھیں گے۔ترجمان نے کہا کہ ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے جانوروں کی ہلاکت، اور کم پیداوار سے شہر میں دودھ کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔