میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان~
حیسکو ترجمان محمد صادق کبر کے مطابق چیف ایگزیکٹو افیسر حیسکو محمد روشن اوٹھو نے کمشنر کمیٹی ہال میں کمشنر میرپور خاص فیصل احمد عقیلی سے میرپورخاص میں بجلی کی چوری کی روکتھام اور بجلی ناہندگان سے بل کی وصولی کے نظام کو بہتر بنانے کے متعلق اجلاس کیا ۔اس موقع پر حیسکو چیف نے کمشنر میرپور خاص کو بتایا کہ میرپورخاص میں حیسکو کو بجلی کی چوری کی روکتھام اور بجلی کے صارفین پر بقایاجات کی وصولی مہم کے دوران بجلی چوروں اوربجلی کے نادہندگان کے خلاف کاروائیوں میں جو مشکلات درپیش ہیں اس میں ایف ائی آر کا درج نہ ہونا اور بجلی چوروں کی گرفتاری نہ ہونا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور اس کے علاوہ ہمیں آپ کے دئے گئے ریکوری مئجسٹریٹ ہیں ان کی خدمات بہت بے سود ثابت ہو رہی ہیں کیونکہ جو بجلی چور ہے اس کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر کے ساتھ ساتھ اس کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے تاکہ حکومت کی رٹ قائم رہے اور
بجلی چوری جیسے ناسور کو ختم کیا جا سکے اس موقع پرحیسکو چیف محمد روشن اٹھو نے کہا کہ حیسکو انتظامیہ کی جانب سے میر پور خاص شہر کو زیرو لوڈ شیڈنگ 25 دسمبر 2023 کو کیا گیا تھا اور ہم یہ سلسلہ مزید بڑھا رہے ہیں تاکہ ہم اپنے معزز صارفین کو بجلی کی بلا تعطل اور بہترترسیل دے سکیں لیکن یہ اس وقت ممکن ہو سکے گا جب مقامی انتظامیہ ۔پولیس اور عوام ہمارے ساتھ مکمل تعاون کریں گے تاکہ ہم بجلی چوری جیسی لعنت کو ختم کر دیں اور جو 100 فیصد بل ادا کرتے ہیں ان کو ہم 24 گھنٹے بجلی کی ترسیل کرسکیں جس سے عوام بالخصوص طلبہ ہسپتالوں اور تاجر حضرات کا کاروبار بھی رواں دواں رہے گا اور ملک ترقی کرے گا جس پر ڈویژنل کمشنر میر پور فیصل احمد عقیلی نے حیسکو چیف محمد روشن اوٹھو کو یقین دلایا کہ مقامی انتظامیہ اور پولیس کو ھدایات دی جائیں گی کہ وہ حیسکو عملے کے ساتھ مکمل تعاون کرے اور اس سلسلے میں روزانہ کی کارکردگی معلوم کروں گا اور ساتھ ہی انتظامیہ کو احکامات دی جائیں گی کہ جہاں جہاں بجلی چور کو پکڑا جائے ان کے خلاف باقاعدہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے جس میں ایف آئی آر کا درج ہونا لازمی ہے اور گرفتاری بھی لازمی ہوگی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان ، ایس ایس پی میرپورخاص اسد علی چودھری ، حیسکو میر پور خاص کے سپرٹینڈنگ انجینیئر رشید احمد انصاری اور ایکسین میرپور خاص علی رضا بھٹی بھی موجود تھے،*