، خون سفید ہوگیا بد بخت بیٹے نے غیرت کے نام پر ماں سمیت 2 افراد کو قتل کردیا۔


جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد، خون سفید ہوگیا بد بخت بیٹے نے غیرت کے نام پر ماں سمیت 2 افراد کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے تاجو دیرو تھانہ کی حدود داؤجہانپور میں موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان مورزادو میرالی کو قتل کردیا اور بعد میں ایک عورت سبحان خاتون کو بھی قتل کردیا گیا، واقع کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاشوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثہ کے حوالے کی گئی، پولیس کے مطابق واقعہ سیاہ کاری کے معاملے پر پیش آیا ہے، بدبخت بیٹے صلاح جکھرانی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر پہلے داؤجہانپور میں نوجوان مورزادو میرالی کو قتل کرنے کے بعد اپنے گاؤں جاکر اپنی ماں سبحان خاتون کو بھی قتل کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقع کی مزید تفتیش کررہے ہیں اور قاتلوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تھی۔

جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد پولیس کا 2 نوجوانوں کے قتل میں ملوث ڈاکوؤں کے گینگ کے خلاف گرینڈ آپریشن، ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے نذر آتش، 30 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس نے چند روز قبل مولاداد تھانہ کی حدود میں قتل ہونے والے 2 نوجوانوں صوبیدار ملانو اور فرحان بھیو کے قتل میں ملوث ڈاکوؤں کے گینگ کے خلاف آپریشن کیا، جیکب آباد پولیس نے شکارپور ضلع کی حدود تھانہ غلام شاہ، تھانہ جہاں واہ اور گولو دڑو کی حدود میں مختلف مقامات پر بدنام زمانہ ڈاکوؤں عبدالرحمن معرفانی، نثار عرف ٹی منٹی معرفانی، ہزارو معرفانی، ظریف معرفانی، سردارو معرفانی، شہمیر معرفانی، ڈاڈو معرفانی، پیارو چانڈیو، کانگرو چانڈیو، گوڈھو چانڈیو اور دیگر کی گرفتاری کے لیے ایس ایس پی جیکب آباد سید سلیم شاہ کی نگرانی میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران پولیس نے ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو نذر آتش کردیا اور 30 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لیے مختلف تھانوں میں منتقل کردیا گیا ہے، ایس ایس پی سید سلیم شاہ کے مطابق آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں اور جدید مشینری سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لے کر معرفانی اور چانڈیو قبیلے سے تعلق رکھنے والے جرائم پیشہ ملزمان جن میں عبدالرحمن معرفانی، نثار عرف ٹی منٹی معرفانی، ہزارو معرفانی، ظریف معرفانی، سردارو معرفانی، شہمیر معرفانی، ڈاڈو معرفانی، پیارو چانڈیو، کانگرو اور گودھو چانڈیو سمیت دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن کیا جارہا ہے مطلوبہ ملزمان قتل، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں سمیت سنگین مقدمات میں ملوث ہیں، ایس ایس پی سید سلیم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خاتمے اور ضلع بھر میں امن و امان کی بحالی تک سرچ آپریشن جاری رہے گا
======================
جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔ اساتذہ تنظیم کے سابق مرکزی صدر کو ڈاکوؤں نے لوٹ، گاڑی، موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد سے تعلق رکھنے والے پرائمری اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن کے سابق مرکزی صدر انتظار چھلگری جیکب آباد کی طرف آرہے تھے کہ شکارپور ضلع کے سلطان کوٹ تھانہ کی حدود قومی شاہراہ پر ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ان کی گاڑی کو روک کران کو ڈرائیور سمیت اغوا کرلیااور تھوڑی دور لے جاکر ان سے گاڑی، موبائل فون اور نقدی لوٹ کر انہیں وہی چھوڑ کر فرار ہوگئے، واقع کی اطلاع پولیس کو دی گئی لیکن پولیس ڈاکوؤں کا تعاقب نہ کرسکی اور ڈاکو باآسانی فرار ہوگئے، اساتذہ تنظیموں کے رہنماؤں نے سابق مرکزی صدر انتظار چھلگری سے ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے چھینی گئی گاڑی اور موبائل فون برآمد کرائے جائیں بصورت دیگر احتجاج کیا جائے گا۔

جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مولاداد تھانہ کی حدود چنڈ شاخ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان غلام حسین جکھرانی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے، اطلاع پر حدود کی پولیس اور ورثہ نے پہنچ کر لاش کو سول اسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کی گئی، پولیس کے مطابق واقعہ سیاہ کاری کا معاملہ لگتا ہے مزید تفتیش کررہے ہیں اور قاتلوں کی گرفتار کے لیے علاقے میں ناکابندی کردی گئی ہے۔

جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد میں بجلی کی لوشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی، کاروبار زندگی مفلوج۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی عذاب کردی ہے دن اور رات کے اوقات میں گھنٹوں گھنٹوں بجلی بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں ایک طرف شدید گرمی تو دوسری جانب بجلی کی بندش کی وجہ سے شہری ذہنی مریض بن چکے ہیں، بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہر کا کاروبار مکمل ٹھپ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے کاروباری لوگ سخت پریشان ہیں، سیپکو حکام کی جانب سے شہر کے اہم سٹی ون فیڈر پر مکمل بلنگ ہونے کے باوجود 12سے 14گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کرکے شہریوں کو عذاب سے نجات دلائی جائے۔

جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جمعیت علماء اسلام ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے جیکب آباد سے بڑی تعداد میں ہندو برادری کی بھارت نقل مکانی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندو برادری جیکب آباد کے کاروباری لوگ ہیں ان کا اس طرح نقل مکانی کرنا ضلع کی معیشت کے لیے نقصاندہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ نقل مکانی کرنے والے ہندو برادری کے لوگ بدامنی، مہنگائی اور ناجائزیوں کی شکایات کررہی ہے ان کی شکایات درست ہیں جیکب آباد سمیت پوری سندھ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی ابتر ہوچکی ہے ہندو ہو یا مسلم دونوں بدامنی کی آگ میں جل رہے ہیں، اغوا برائے تاوان، لوٹ مار، ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں سندھ میں ڈاکو راج قائم ہوچکا ہے ایک طرف کچے کے ڈاکو ہیں تو دوسری طرف پکے میں سندھ حکومت اور پولیس کی نااہلی کی وجہ سے جرائم میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے عوام اپنے گھروں میں غیر محفوظ ہوکر رہ گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ میں کئی دہائیوں سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے لیکن پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات سمیت امن و امان تک نہیں دے سکی، انہوں نے کہا کہ جیکب آباد میں ہندو برادری کی نقل مکانی کو روکنے کے لیے ان کی شکایات کو سنا جائے اور ان کو حل کیا جائے بصورت دیگر جے یو آئی ضلع بھر میں احتجاج کرے گی۔

جیکب آباد
جیکب آباد سے اغوا ہونے والے کھوسہ قبیلے کی معزز شخصیت بازیاب نہ ہوسکی، پولیس مغوی کی بازیابی میں ناکام۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے نواحی علاقے گڑہی حسن کے آرڈی 52 تھانہ کی حدود گاؤں پیارو کھوسو سے کھوسہ قبیلے کی معزز شخصیت میر بہرام خان کھوسہ کواغوا ہوئے تین ہفتے گزرنے کے باوجود پولیس بازیاب نہیں کراسکی ہے جس کی وجہ سے مغوی کے گھر میں کہرام مچا ہوا ہے، مغوی کی عدم بازیابی کے خلاف کھوسہ قبیلے کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے اور مغوی کی عدم بازیابی کو پولیس کی نااہلی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مغوی کو فلفور بازیاب کرایا جائے بصورت دیگر کھوسہ قبیلے کی جانب سے ضلع بھر میں سخت احتجاج کیا جائے گا۔

جیکب آباد
جیکب آباد میں سود کے کاروبار نے کئی گھر اجاڑ دئیے، متاثرین ذہنی مریض بن گئے، پولیس نے سود خوروں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع میں سود کا کاروبار کرنے والوں نے عوام کو اپنے شکنجے میں جکڑ لیا ہے سود خوروں کی وجہ سے کئی گھر اجڑ چکے ہیں، سود کا کاروبار سرعام چلنے کی وجہ سے متاثر لوگوں نے اپنے گھر اور جائیدادیں تک سود خوروں کو دیدی ہیں، جیکب آباد شہر میں ہاریوں اور آبادگاروں کو کھاد و بیج تک سود پر دی جاتی ہے جبکہ موٹر سائیکلوں کا کاروبار کرنے والے بھی سرعام سود کا کاروبار کررہے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کو سود خوروں سے متاثر ہیں ضلع بھر میں سود کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی جارہی جس کے باعث سود خور سرعام یہ گھناؤنا کاروبار کررہے ہیں سودخوروں سے متاثرہ لوگ ذہنی مریض بن چکے ہیں مبارکپور کا رہائشی عبدالوہاب مہر بھی سود خوروں کی وجہ سے ذہنی مریض بن گیا ہے، سودخوروں کے ہاتھوں لوٹنے والے متاثرین کا کہنا ہے کہ سود خوروں کو پولیس کی سرپرستی حاصل ہے جس کی وجہ سے وہ دیدہ دلیری سے یہ کام کررہے ہیں اور سود کے پیسوں کی وصولی کے لیے سود خور پولیس کو ہی استعمال کرتے ہیں، متاثرین نے مطالبہ کیا کہ سود خوروں کو خلاف کاروائی کرکے متاثرین کو ریلیف فراہم کیا جائے اور لوٹی ہوئی جائیداد یں و گھروں سے قبضے خالی کرائے جائیں۔

جیکب آباد
جیکب آباد، سم شاخ میں ڈوب کر معصوم بچہ جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود گاؤں عبداللہ میں 7سالہ معصوم بچہ فہد ویسر سم شاخ نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، معصوم بچے کی لاش سول اسپتال لائی گئی جہاں ڈاکٹر نے بچے کے فوت ہونے کی تصدیق کی، معصوم بچے کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔
========================
جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد میں رہزنی کی وارداتیں کم نہ ہوئی، کئی شہری موٹر سائیکلوں اور قیمتی سامان سے محروم، مزاحمت کرنے پر ایک شخص زخمی، رہزنی کی وارداتوں کے خلاف بروہی برادری کی جانب سے دھرنا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں رہزنی کی وارداتیں کم نہ ہوئی، ڈاکودن دھاڑے اور سرعام شہریوں کو لوٹ رہے ہیں جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، جیکب آباد کے بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد نے خانپور کے رہائشی دھنی بخش بروہی سے موٹر سائیکل چھننے کی کوشش کی مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے دھنی بخش بروہی کو زخمی کرکے موٹر سائیکل لیکر فرار ہوگئے، زخمی کو سول اسپتال میں داخل کیا گیا زخمی نے بتایا کہ مزاحمت کے دوران ایک ڈاکو کے ہاتھ میں کلاشنکوف تھی جس سے فائرنگ ہوگئی جس سے ڈاکوؤں کا ایک ساتھی زخمی ہوگیا تھا جس کے بعد مجھے زخمی کرکے موٹر سائیکل اور اپنے زخمی ساتھی لیکر فرار ہوگئے۔ علاوہ ازیں جیکب آباد کے قریب تاجودیرو تھانہ کی حدود کھیرتھر پل کے مقام پر 8 مسلح ڈاکوؤں نے گل بیگ بروہی اور سائت بروہی سے 2 موٹر سائیکلیں چھین کر فرار ہوگئے، واقعے کے خلاف بروہی برادری کے افراد نے کھیر تھر پل پر بدامنی کے خلاف دھرنا دیکر روڈ بلاک کردیا اور پولیس کے خلاف نعریبازی کی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ فلفور موٹر سائیکلیں برآمد کرائی جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا، ادھر سٹی تھانہ کی حدود میں نامعلوم چور راجیش کمار کی موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے۔

جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد کے قریب دیرینہ دشمنی کی بنا پر نوجوان قتل۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مولاداد تھانہ کی حدود رمضان پور کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے دوکان پر بیٹھے ہوئے نوجوان کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے زخمی نوجوان کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کی گئی، مقتول نوجوان کے ورثہ کے مطابق چانڈیو برادری نے مسلح افراد نے ہمارے نوجوان کو بے گناہ کیا ہے، پولیس کے مطابق چانڈیا اور بھیو برادری کے درمیان تنازعہ چل رہا تھا یہ واقعہ بھی اسی تنازعے کا شاخسانہ ہے۔

جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد، جمس اسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے معصوم بچی فوت، ورثہ کا جمس انتظامیہ کے خلاف احتجاج، انتظامیہ پر غفلت کا الزام۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی جمس اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ایک معصوم بچی رابعہ کٹوہر فوت ہوگئی، معصوم بچی کے ورثہ نے جمس انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کیا اور جمس انتظامیہ کے خلاف نعریبازی کی، ورثہ کا کہنا تھا کہ بچی کو کان میں درد کی وجہ سے اسپتال لیکر آئے تھے لیکن یہاں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگایا گیا جس سے بچی کی حالت بگڑگئی اور وہ فوت ہوگئی انہوں نے مطالبہ کیا کہ جمس انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت کا نوٹس لیکر کاروائی کی جائے اور ورثہ کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
سندھ کی بدحالی سندھ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، نام نہاد منتخب نمائندوں کے پاس عوام کے مسائل کا کو ئی حل نہیں وہ صرف اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں شدید گرمی میں طویل لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی زندگی عذاب بنادی ہے۔ 300 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان کرنے والوں نے بجلی کی قیمتوں میں 355 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ کرپٹ اور بے ایمان حکمرانوں کی شاہ خرچیوں نے ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا ہے۔ یہ بات ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ رخشندہ منیب نے جیکب آباد میں ارکان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ڈکیتی اور سنگین جرائم پورے صوبے کا سب سے بڑا مسئلے بنے ہوئے ہیں۔ جرائم پر قابو پانے میں حکومت، انتظامیہ اور پولیس ناکام ہیں۔ شہرمیں دن دہاڑے ڈاکووں کا گھروں میں داخل ہوکراہل خانہ کویرغمال بنانے کے بعد دیدہ دلیری کے ساتھ لوٹ مارکرکے فرارہوجانا بدامنی کی انتہا ہے۔ شہریوں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کا بنیادی فریضہ ہے لیکن پولیس، انتظامیہ اور حکومت صوبے کے دارالحکومت اور ملک کے سب سے بڑے شہر میں اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے میں ناکام ہے یہاں تک کہ تھوڑی سی مزاحمت میں کئی نوجوان شہری قتل کردیے گئے ہیں۔ ناظمہ صوبہ نے کہا کہ ملک کی واحد عوامی جماعت جماعت اسلامی ہے جو عوام سے مخلص ہے اور مسلسل اس ظالمانہ نظام کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے۔

جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد سیپکوانتظامیہ کی مبینہ غفلت پرائیوٹ ملازم ریاض منجھو کرنٹ لگنے سے فوت۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے آباد فیڈر پرقصبہ محمد یوسف کے قریب مبینہ جمپر لگاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ریاض منجھو فوت ہو گیا نوجوان کی لاش جب گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا نوجوان سیپکو عملے کا پرائیوٹ ملازم بتایا جاتا ہے جو آباد اور سٹی فور فیڈر پر کام کرتا تھاذرائع کے مطابق واقع گرڈ ٹو انتظامیہ کی غفلت کے باعث پیش آیا آباد فیڈر پر دن 12سے شام 6بجے تک بجلی بند رہتی ہے اس دوران 11kvپرمرمتی کام کے دورا ن لائن کلیئر کرتے ہوئے بجلی کے چار جھٹکے لگے اور نوجوان پول پر کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا اسکی لاش پول پر کچھ دیر لٹکی رہی بعد میں پول سے اتاری گئی، ورثہ نے چیف سیپکو سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کرائی جائے۔