صالح فاروقی کو سیکرٹری کامرس کے عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنائے جانے کی وجہ سامنے آگئی ۔


صالح فاروقی کو سیکرٹری کامرس کے عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنائے جانے کی وجہ سامنے آگئی ۔ذرائع کے مطابق وفاقی سیکرٹری اور وفاقی وزیر کے درمیان بنیادی پالیسی اور اہم فیصلوں پر اختلافات کی وجہ سے محمد صالح فاروقی کو سیکرٹری کامرس کیا ہوتا ہے اسے ہٹا دیا گیا اور ان کو فوری طور پر مزید کوئی پوسٹنگ بھی نہیں دی گئی اور او ایس ڈی بنا دیا گیا ۔ واضح رہے کہ محمد صالح احمد فاروقی کا شمار حالیہ برسوں میں وفاقی حکومت کے نہایت ذہین اور کامیاب افسران میں کیا جاتا ہے ۔
==================

وفاقی سیکریٹری کامرس ڈویژن محمد صالح احمد فاروقی تبدیل؛ OSDبنا دیا گیا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔وفاقی سیکریٹری کامرس ڈویژن محمد صالح احمد فاروقی کو تبدیل کردیا گیا ہے، پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گر یڈ22کے افسر محمد صالح احمد فاروقی کو او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بنا دیا گیا۔، محمد یاسر پیر زداہ ڈی جی پا کستان سپورٹس بورڈ تعینات کردیا گیا ، ایڈیشنل سیکریٹری کامرس ڈویژن احسن علی منگی کو سیکریٹری کامرس کا اضافی چارج تفویض کردیاگیا۔ وہ پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ21کے افسر ہیں۔ سپیشل سیکریٹری کامرس ڈویژن سارہ سعیدکو بھی تبدیل کردیاگیا۔ پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس

کی گریڈ 22کی افسر سارہ سعید سپیشل سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔چیئر مین وزیر اعظم معا ئنہ کمیشن بر یگیڈ ئر (ر) مظفر علی رانجھاکی تقرری میں یکم جولائی 2024سے دو سال کی توسیع کی گئی ہے۔واپڈا کے گریڈ انیس کے افسر شکیل محمد خان صافی کو تین سال کیلئے کمشنر افغان مہاجرین ہیڈ کوارٹرز اسلام آ باد تعینات کیا گیا ہے۔ایف بی آر لاہور میں تعینات ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ20 کے افسر محمد یاسر پیر زداہ کو تبدیل کرکے وزارت بین الصو بائی رابطہ کے ذیلی ادارے پا کستان سپورٹس بورڈ کا ڈی جی تعینات کیا گیا ہے۔ان کی تقرری ڈیپوٹیشن پر تین سال کیلئے کی گئی ہے۔ وزارت خوراک کے سینئر جوائنٹ سیکر ٹری عامر محی الدین کو وزارت خوراک کا ایڈیشنل سیکر ٹری مقرر کردیاگیا ہے۔ وہ سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ اکیس کے افسر ہیں ۔ سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور او ایم جی کے گریڈاٹھارہ کے افسر ملک عثمان احمد کو تبدیل کرکے سیکشن افسر وزارت دفاع تعینات کیا گیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔
====================

ایندھن کی ذخیرہ اندوزی، PPDA کا آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کیخلاف احتجاج

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) پاکستان میں کام کرنے والی تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں بشمول پاکستان اسٹیٹ آئل، شیل پاکستان لمیٹڈ، ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈ، اور اٹک پیٹرولیم لمیٹڈ سمیت دیگر کی جانب سے ایندھن کی سپلائی کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ پی پی ڈی اے کے ترجمان حسن شاہ کا کہنا ہے کہ جب بھی ایندھن کی قیمتوں میں متوقع اضافہ ہوتا ہے تو یہ کمپنیاں ایندھن کی سپلائی کو ذخیرہ کر دیتی ہیں جس سے پیٹرولیم ڈیلرز اور عام لوگوں کو مصنوعی قلت اور بے جا مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
=====================


پیپر میں دل کی ڈائیگرام کا سوال: عشق کے مارے طالبعلم نے اپنی ہی کہانی سنا ڈالی
طالب علم کے پیپر کی تصویر انسٹاگرام پر اپلوڈ کی گئی تھی
سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ رہی ہے۔

حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی ہے، جس میں دل کی ڈائیگرام کچھ اس طرح بنائی گئی ہے، جس نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی ہنسنے پر بھی مجبور کر دیا ہے۔

بھارتی امتحان کے بعد پیپر کی چیکنگ کے دوران استاد حیران رہ گئے، جب انہیں دل کی ڈائیگرام پر طالب علم نے لڑکیوں کے نام لکھ ڈالے۔

امتحان میں سوال میں پوچھا گیا تھا کہ دل کی ڈائیگرام بنائیں اور اس کے افعال بیان کریں، تاہم ٹیچر طالب علم کے جواب کو دیکھ کر ہکا بکا رہ گئے۔

افعال بیان کرتے ہوئے طالب علم ھنے لکھا دل کا ایک حصہ پریا کے نام ہے، جس سے میں انسٹاگرام پر ہمیشہ بات چیت کرتا ہوں، مجھے وہ پسند ہے۔

جبکہ دل کے دوسرے حصے سے کو طالب علم نے روپا کے نام کیا، اور کہا کہ میں روپا سے اسنیپ چیٹ پر بات کرتا ہوں، وہ ایک خوبصورت لڑکی ہے۔

تیسرے حصے کو طالب علم نے نمرتا کے نام کیا اور کہا کہ وہ میرے پڑوسی کی بیٹی ہے، نمرتا کے لمبے بال ہیں اور بڑی آنکھیں ہیں۔

جبکہ ایک حصہ پوجا کے نام جو کہ میری سابقہ محبوبہ ہے، میں اسے بھول نہیں پاتا، اسی طرح اسی دل میں ایک حصہ طالب علم منے ھریتھا کے نام بھی کیا، جو کہ طالب علم کی کلاس میں پڑھتی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ اس ویڈیو پر اب تک 64 اعشاریہ 3 ملین ویوز آئے ہیں۔

STUDENT

INSTAGRAM

PAPER

HEART

GIRL FRIENDS

DIAGRAM