میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان ~
محرم الحرام کے حوالے سے ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری کی جانب سے ایس ایس پی آفس میرپورخاص میں ایک اہم اجلاس منعقد ہواتفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری صاحب کی سربراہی میں ایس ایس پی آفس میں محرم الحرام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ماتمی جلوسوں و مجالس کے منتظمین اہل تشیع مکتب فکر کے نمائندگان و علمائے کرام, تمام ایس ڈی پی آوز،ایس ایچ او وومین پولیس اسٹیشن، انچارج ٹریفک حیدر بلوچ، انچارج ڈی آئی بی دانش بھٹی، نے شرکت کی اور محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی پلان کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور سفارشات پیش کی گئی.اس حوالے سے ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری صاحب کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کیئے جائینگے، کسی شخص کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی بصورت دیگر
اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا.ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوۓ کہا کہ محرم الحرام کے دوران ماتمی جلوسوں، مجالس اور مذہبی اجتماعات کی سیکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کیئے جائینگے جس میں پولیس کے ساتھ ساتھ پاکستان رینجرز اور رضاکار بھی امن امان اور فول پروف سکیورٹی کے لیے ڈیوٹی سرانجام دینگے.ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری صاحب نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی، امن امان اور پیش آنے والے مسائل کو بھی سنا اور بروقت ضروری ہدایات بھی جاری کیں اور یقین دہانی کرائی کہ محرم الحرام کے دوران مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی.اس دوران ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری صاحب نے تمام ڈی ایس پیز، صاحبان کو محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے لئے تشکیل دیے گئے پلان سے آگاہ کیا اور سخت احکامات دیتے ہوئے ایس ڈی ایس پی اوز کو فل پروف اور سخت سیکیورٹی انتظامات کرنےکی ہدایات بھی جاری کیں.مجالس اور جلوسوں میں شرکاء کی جامع تلاشی لینے اور حساس جگہوں اور ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی ہدایات بھی جاری کی گئیں تاہم عورتوں کی تلاشی کے لئے لیڈی سرچر پولیس کانسٹیبل اور لیڈی رضاکار تلاشی کے فرائض انجام دینگی۔ اور تمام افسران ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اپنے اپنے علائقے کے جلوس و مجالس کے منتظمین و علمائے کرام سے رابطہ میں رہینگے.*