کے الیکٹرک کے ظلم میں سندھ حکومت برابر کی شریک ،رانا اعظم
ایک ہفتے کے دوران شدید گرمی اور گھنٹوں گھنٹوں بجلی کی بندش سے سینکڑوں افراد کی اموات المیہ، پیپلز پارٹی کا عوام دشمن رویہ بے نقاب
کے الیکٹرک نے حکومتی رٹ کو اپنے پاؤں تلے روند ڈالا ،حکمرانوں کو کراچی کے عوام سے کوئی دلچسپی نہیں، لوگ اذیت کا شکار ،صدر تحریک انصاف لیبر ونگ سندھ
کراچی ( رپورٹ: نعیم اختر) پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ سندھ کے صدر رانا محمد اعظم نے عوام دشمن کے الیکٹرک کے رویے اور گھنٹوں گھنٹوں بجلی کی بندش پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر قائد میں شدید ترین گرمی اور ہیٹ اسٹروک سے ایک ہفتے کے دوران سیکڑوں قیمتی جانوں کے جانے پر حکومت سندھ کی بے حسی اور وفاقی حکومت کے رویے پر کڑی تنقید کی ہے رانا اعظم نے کہا ہے کہ شہر کے مردہ خانے لاشوں سے بھر چکے ہیں مگر کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کرنے والا کوئی نہیں رانا اعظم نے کہا کہ زیادہ تر اموات شدید حبس اور لو لگنےاور بجلی کی گھنٹوں گھنٹوں لوڈ شیڈنگ سے ہوئی جو المیہ ہے کے الیکٹرک نے حکومتی رٹ کو پاؤں تلے روند کو رکھ دیا ہے اتنی اموات کا سبب بننے والی کے الیکٹرک کے خلاف ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اس کا لائسنس منسوخ کر کے کمپنی کے سی ای او کو گرفتار کیا جاتا اور عزت کا نشانہ بنایا جاتا مگر افسوس عوام دشمن حکمران اس پر چپ سادھ کر عوام کے زخموں پر نمک پاشی کا کردار ادا کر رہےہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے
رانا محمد اعظم نے اس شدید گرمی کے موسم میں KE کی کی نااہلی پر شدید تنقید کی اور کہا ہے کہ کراچی کے لوگوں کے ساتھ اس وقت KE نے لوڈشیڈنگ کی صورت میں جو ظلم روا رکھا ہوا ہے وہ ناقابل برداشت اور ناقابل معافی ہے.
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ کی مینڈیٹ چور حکومت اس ظلم زیادتی اور مجرمانہ فعل میں کے الیکٹرک کے ساتھ برابر کی شریک ہے. شدید ترین لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کا جینا محال ہو گیا ہے۔ ایدھی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں گرمی کی وجہ سے 715 سے 720 لوگوں کی اموات ہو چکی ہیں جو کہ شدید ترین گرمی میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سےہوئیں۔ ان اموات کی ذمےدار پیپلز پارٹی سندھ کی مینڈیٹ چور حکومت ہے۔