شہر میں ہیٹ ویو کے باعث 30سے زائد شہری ہلاک ہوگئے 20 لاوارث نعشیں شہر کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے ملیں چھیپا اور ایدھی کے سرد خانے لاوارث نعشوں سے بھر گئے چھیپا ویلفئر کو لاوارث نعشوں کی تدفین کے لئے جگہ نہ ہونے پر تدفین میں دشواری کا سا منا ہے دوسری طرف شہر میں بجلی نے بھی قیامت ڈھادی بجلی کی بندش پر جہاں شہر بھر میں ھنگاموں کا سلسہ جاری ہے وہاں شہر میں حبس اور گرمی کے باعث شہریوں کی جانیں جانے لگیں ، شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ نجی ویدر اسٹیشن پر گرمی کی شدت 52 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد رہامحکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں بلوچستان کی طرف سے گرم ہوائیں چلیں گی محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کا امکان ظاہر نہیں کیا تھا شہر میں قیامت خیز گرمی سے فٹ پاتھوں اور سڑکوں سے لاوارث شہریوں کی نعشیں ملنے کا سلسلہ شروع ہوا لیاری مین ایک ہی جگہ سے تین افراد کی نعشیں ملین پولیس کے مطابق لیاری لاشاری محلہ KMC گراو ¿نڈ کے قریب فٹ پاتھ 03 افراد کی لاشیں برآمدلاشوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیاچھیپا ذرائع نے تایا کہ لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی مرنیوالوں کی عمریں 50 سے36 سال کے درمیاں ہیں ڈیفنس DHA فیز 7 خیابانِ سحر کمرشل TCF آفس کے قریب سے 40 سالہ شخص کی لاش ملی ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی تھانہ ایدھی ہوم سراب گوٹھ منتقل کیا اورنگی ٹاو ¿ن سیکٹر 15 نزد آغا خان لیب کے قریب سے 45 سالہ شخص کی لاش ملی جیسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی تھانہ سے
ایدھی ہوم سراب گوٹھ منتقل کیا شیرشاہ میرا ناکہ پل کے قریب فٹ پاتھ سے 35 سالہ شخص کی لاش ملی جس کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا کورنگی ضیائ کالونی ناصر چوکی کے قریب فٹ پاتھ سے 50 سالہ شخص کی لاش ملی جسکو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا ماڑی پور مچھر کالونی بسم اللہ ہوٹل کے قریب فٹ پاتھ سے 45 سالہ شخص کی لاش ملی جسکو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا: لیاقت آباد چونا ڈیپو طالب کالونی کے قریب گھر سے 60 سالہ شخص کی 02 سے 03 دن پرانی لاش ملی جس کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا جہاں لاش کی شناخت افضل ولد ہدایت کے نام سے ہوئی : صدر پریس کلب کے قریب فٹ پاتھ سے 55 سالہ شخص کی لاش ملی جس کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا جہانگیر روڈ 02 نمبر PSO پمپ کے قریب فٹ پاتھ سے 45 سالہ شخص کی لاش ملی جس کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا پرانا گولیمار کالا اسکول کے قریب فٹ پاتھ سے 60 سالہ شخص کی لاش ملی جس کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیاکورنگی گودام چورنگی معراج مسجد کے قریب فٹ پاتھ سے 30 سالہ شخص کی لاش ملی چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا اورنگی ٹاو ¿ن داتا نگر پٹھانی مسجد کے قریب گھر سے 65 سالہ شخص کی لاش ملی جس کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا نیو کراچی خمیسہ گوٹھ قبرستان کے گیٹ کے قریب سے 18 سالہ نوجوان کی لاش ملی
=======================
کس عقلمند نے مشورہ دیا؟ – 40 ڈگری درجہ حرارت 50 ڈگری کی طرح محسوس ہوتا ہے۔ کمشنر کراچی کپ گدھا گاڑی ریس کا انعقاد
کمشنر کراچی کپ گدھا گاڑی ریس کا انعقاد
، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور چیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے
پہلی پوزیشن عبدالخالد دوسری پوزیشن محمد جاوید اور تیسری پوزیشن عرف درگا نے حاصل کی
گدھا گاڑی ریس کراچی کی قدیم ثقافت کی پہچان ہے مئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب
اسپورٹس کی سرگرمیوں کے ذریعے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کریں گے کمشنرکراچی سید حسن نقوی
کراچی ( ) کمشنر کراچی کپ گدھا گاڑی ریس اتوار کو ائ سی آئ پل سے سات بجکر 30 منٹ پر آئ آئ سی سی پل سے شروع ہوئ اورکمشنر کراچی آفس کلب روڈ پر اختتام پذیر ہوئ ، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے
پہلی پوزیشن عبدالخالد دوسری پوزیشن محمد جاوید اور تیسری پوزیشن عرف درگا نے حاصل کی
مئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے گدھا گاڑی ریس کو کراچی کی قدیم ثقافت کی پہچان قرار دیا انھوں نے کہا کہ گدھا گاڑی ریس کراچی کی قدیم ثقافتی سرگرمیوں کا حصہ ہے اس ثقافت کو لیاری کے لوگوں نے دیگر ثقافتی سرگرمیوں کی طرح زندہ رکھا ہے اور معاشی تکلیف اور دشواریوں کے باوجود وہ آج بھی اپنی ثقافت کو زبدہ رکھا ہے یہ ان کی اپنی ثقافت اور شہر سے محبت ہے انھوں نے لیاری کے باشندوں کی کھیلوں سے محبت پر انھیں خراج تحسین پیش کیا کہا کہ یہی لیاری کی روایت اور تاریخ سے جڑے رہنے کی شناخت ہے جو کراچی کی شناخت ہے انھوں نے گدھا گاڑی ریس اور سائکل ریس اور دیگر کھیلوں کے ساتھ کمشنر کراچی اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد پر بحیثیت مئر کراچی اور کراچی کے شہری کی حیثیت سے کمشنر کراچی کا شکریہ ادا کیا انھوں نے کہا کہ کمشنر کراچی اسپورٹس فیسٹیول کی کامیابی کے لیے ان کے ساتھ ہیں بلدیہ عظمی کھیلوں کی سر گرمیوں کے فروغ دینے کے لیے ک۔کمشنر کراچی کے ساتھ منصوبہ بندی کے ساتھ سرگرمیاں منعقد کرے گی
گدھا گاڑی ریس کا افتتاح
ایڈیشنل کمشنر ون سید غلام مہدی نے جھنڈا لہرا کر کیا ریس براستہ ایم ٹی خان روڈ، PIDC سلطان آباد سے ہوتی ہوئی کمشنر آفس کلب روڈ پر اختتام پزیر ہوئ۔
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوےکہا کہ کراچی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اس سے شہر میں نوجوان کو مثبت سرگرمیوں دینے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے کمشنر کراچی اسپورٹس فیسٹیول کے حوالہ سے بتایا کہ فیسٹیول کا دوسرا پروگرام 25جون کو اصلاح الدین لنڈی کوتل ہاکی گراونڈ نارتھ ناظم آباد میں ہوگااس موقع پر ہاکی گرلز ٹورنامنٹ کی کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے 26 جون کو گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ ہوگا اور شام ساڑھے 5 بجے آرام باغ میں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوگی 29 جون کو کورنگی نمبر 5 میں شوٹنگ بال ٹورنامنٹ ہوگا شوٹنگ بال کورٹ میں 6 بجے تقریبتقسیمانعامات منعقد ہو گی 30 جون کو سائکل ریس منعقد ہوگی سائکل ریس کا افتتاح صبح ساڑھے 7 بجے مزار قائد پر ہوگا تقسیم انعامات صبح 9 بجے کمشنر کراچی آفس میں منعقد ہوگی 30 جون کو ہی آرام باغ میں باسکٹ بال بوائز کی تقریب تقسیم انعامات رات 9 بجے منعقد ہوگی