پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل کبیر والا میں غیرت کے نام پر 4 خواتین کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ کبیر والا کے علاقے علاقے اوکانوالا میں پیش آیا جہاں غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے 4 خواتین کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم نے فائرنگ کر کے ماں اور اپنی 3 بہنوں کو قتل کیا ہے۔
اوکاڑہ: مغوی خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا، ڈی پی او
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا، واقعے کے حوالے ےس تحقیقات کر رہے ہیں ، ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
4 مقتول خواتین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کبیر والا منتقل کر دیا گیا ہے۔
============================
کراچی، نیو کراچی میں کے الیکٹرک دفتر کے باہر رہائشیوں کا احتجاج
کراچی، نیو کراچی میں کے الیکٹرک دفتر کے باہر رہائشیوں کا احتجاج
نیو کراچی میں کے الیکٹرک دفتر کے باہر سیکٹر الیون ای نارتھ کراچی کے رہائشیوں نے احتجاج کیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ 10 منٹ بجلی آتی ہے پھر 5 گھنٹوں کیلئے غائب ہوجاتی ہے۔
اس موقع پر مظاہرین نے پاور ہاؤس چورنگی جانے والی سڑک ٹائر جلا کر بلاک کردی۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفحانی روڈ، عباس ٹاؤن اور گردونواح میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
علاقہ مکینوں کا دعویٰ ہے کہ عباس ٹاؤن میں دن11 سے رات 2 بجے تک 10 گھنٹے کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ شیڈول ہے، رات 2 بجے بجلی آئی پھر3 بجے دوبارہ بند کردی گئی۔
کےالیکٹرک نے پچھلے 12 دنوں سے رات کو اضافی لوڈشیڈنگ معمول بنالی ہے، سخت گرمی میں خواتین، بچے، بوڑھے اور بیمار ذہنی اذیت میں مبتلا ہورہے ہیں۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ لائٹ آتے ہی بچوں کو سلایا ایک گھنٹے بعد ہی بجلی بندش اور گرمی سے دوبارہ اٹھ گئے، باقاعدگی سے بجلی کے بل ادا کرنے کے باوجود بجلی بندش کا شکار ہیں۔