لاہور سے تعلیم اور صحت کا خبرنامہ ۔ رپورٹ مدثر قدیر

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا تفصیلی دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور علاج معالجے کی سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے علاج معالجے کی غرض سے آئے ہوئے مریضوں اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے عزیز و اقارب سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں جاری ترقیاتی کام کا بھی جائزہ لیا۔ محکمہ بلڈنگ کے حکام نے صوبائی وزیر کو ہسپتال میں جاری ترقیاتی کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ نیو بلاک میں بیسمنٹ کا کام 84 فیصد گراؤنڈ فلور 98,فرسٹ فلور 97 جبکہ جبکہ سیکنڈ فلور کا 89 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ۔ صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ترقیاتی کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر کی آپریشن تھیٹر اور ایمرجنسی میں جاری ترقیاتی کام کو 10 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت۔ خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ ہولی فیملی ہسپتال میں ترقیاتی کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ عوام کی مشکلات کا احساس ہے اس لیے ہولی فیملی ہسپتال میں جلد ترقیاتی کام مکمل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ صوبائی وزیر کا ہسپتال میں جہاں ائیر کنڈیشنڈ انسٹال نہیں ہوئے وہاں ائیر کنڈیشنڈ انسٹال کرنے کے احکامات۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں صحت کی جدید سہولیات عوام الناس کے لیے یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ عوامی بہترین مفاد میں فیصلے کیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں صحت کی بہترین سہولیات میسر ہوں۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف واڈز کا دورہ کیا اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں طبی سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ طبی شعبہ میں اصلاحات کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ صحت کی بہترین سہولیات کے لیے کوشاں ہیں جوسب کا بنیادی حق ہے۔ پنجاب بھر میں انسداد خسرہ اقدامات یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے بی بی ایچ میں تزین و آرائش اور مرمت کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
=================


فوٹو کیپشن۔۔ محکمہ بہبود آبادی کی ڈائریکٹر جنرل ثمن رائے پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے ڈیمو گرافی ماڈیول ڈیش بورڈ کا افتتاح کر رہی ہیں۔(لاہور04 مئی 2024ء)
فوٹو کیپشن۔۔ محکمہ بہبود آبادی کی ڈائریکٹر جنرل ثمن رائے کو ڈیمو گرافی ماڈیول ڈیش بورڈ کے بارے آگاہی دی جارہی ہے۔
(لاہور04 مئی 2024ء)
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویزن کے مطابق محکمہ بہبود آبادی صوبہ کے ترقیاتی عمل میں آبادی کے عنصر کو مرکزی دھارے میں لا رہا ہے۔اس سلسلہ میں محکمہ بہبود آبادی نے ایک اور سنگ میل عبور کر کے تاریخ رقم کر لی ہے۔پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے محکمہ بہبود آبادی کی ڈیمو گرافی کو آج مانیٹرنگ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی پاپولیشن ثمن رائے نے پی ڈبلیو ڈ ی کے ہیڈ کوارٹر میں ڈیش بورڈ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ادارے کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ثمن رائے نے کہا کہ ڈیش بورڈ کی مدد سے پورے پنجاب کے ڈیموگرافر آبادی کا ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر اپلوڈ کریں گے جس کی کی مدد سے محکمہ بہبود آبادی حکومت کو اپنا ان پٹ دے گا۔جس سے آبادی کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا جا سکے گا۔
====================

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ صحت مند قوم کی تعمیر میں مل جل کر کام کرنے کی۔ضرورت ہے۔ صحت مند پنجاب، خوشحال پنجاب وزیر اعلی مریم نواز کا خواب ہے۔ہمارے 29 فیصد بچے نشوونما میں کمی (stunted growth) اور 46 فیصد بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔صاف اور خالص دودھ ایک مکمل غذا ہے جو بچوں کی نشوونما میں معاون ہوسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے دودھ کے عالمی دن کے حوالہ سے پاکستان ڈیری سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سمٹ پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقد کی گئی۔ڈیری کانفرنس میں صوبائی وزیر خوراک بلال یسین، ڈیری سیکٹر، ایکیڈیمیا، بیوروکریسی سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ سمٹ کا مقصد دودھ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ خواجہ عمران نذیر نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ چاروں صوبے، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں ملکر تعلیم، صحت اور خوراک کے شعبوں ملک کر کام کریں۔انہوں نے کہا کہ ذاتی اشوز سائیڈ پر رکھ کر عظیم مقصد کے لئے سوچنا اور کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ اور خوراک کے محکمے عوام کی دہلیز پر بچوں کے لئے صحت مند غذا سے متعلق والدین کو آگہی دیں گے۔خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں دودھ ایک صحت مند اور محفوظ غذا کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جعلی ادویات اور ملاوٹ شدہ دودھ، خوراک سے نجات کے لئے مل کر جہاد کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈیری سیکٹر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔
=====================

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان کے معروف ادیب شاعر نقاد محقق کالم نگار سید عارف نوناری کی منفردطنز و مزاح کی کتاب “قلابازیاں ” کا دوسرا ایڈیشن شائع ہو گیا ہےدوسرا ایڈیشن پاکستان کے مقبول پبلشر مکتبہ جدید ایمپریس روڈ لاہورنے خوبصورت ٹائٹل کے ساتھ شائع کیا ہے کتاب کے فلیپ مظہر برلاس ‘ڈاکڑ طارق عزیز اور راشد محمود نے لکھے ہیں 250سے زائد صفحات پر مشتمل کتاب میں طنز و مزاح پر مبنی تحریریں شامل ہیں سید عارف نوناری کی طنزو مزاح کی کتابیں گھر کا بھیدی ‘ غن پوائنٹ پہلے ہی مقبولیت حاصل کر چکی ہیں مصنف کا طنز و مزاح لکھنے کا انداز منفرد ہے ان کی کل 23کتابیں چھپ چکی ہیں.
=================


لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کلرکہارٹراما سنٹر ٹی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم ایس کلرکہارٹراماسنٹر،سی ای او چکوال اور اسسٹنٹ کمشنرساحل چیمہ سمیت دیگر فیکلٹی ممبران موجود تھے۔ صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کلرکہارٹراماسنٹرمیں داخل مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا کہ کلرکہارٹراما سنٹرکی انتظامیہ کے ساتھ اپ گریڈیشن پر سیر حاصل گفتگورہی ہے۔ بدقسمتی کے ساتھ گزشتہ حکومت نے کلرکہارٹراماسنٹر کی بہتری کا نہیں سوچا۔ میاں شہبازشریف کے دورمیں کلرکہارٹراماسنٹر کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ بنایاگیا۔ کلرکہارٹراماسنٹرمیں کنسلٹنٹس،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف کے شارٹ فال کوترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے گا۔ کلر کہار ٹراما سنٹر ملحقہ آبادی کیلئے بہت بڑی سہولت ہے۔
===================

لاہور(جنرل رپورٹر)جنرل ہسپتال میں مریضوں کی سہولت او ر دکھی انسانیت کی خدمت کے پیش نظردرد دل رکھنے والیے مخیر شخص نے شعبہ ایمرجنسی میں 20 سٹریچر اور 20 نئی ویل چیئرز عطیہ کیں ہیں، عطیہ کرنے والے شخص نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی اپیل پر مریضوں کی بنیادی ضرویات کی اشیاء ہسپتال کو فراہم کیں جنہیں ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین نے شکریے کے ساتھ وصول کیا۔پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے اس کار خیر میں حصہ ڈالنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ ہمارے معاشرے میں انسانیت آج بھی زندہ ہے، انسانی ہمدردی جن کی سرشت میں شامل ہو انہی درد دل رکھنے والے لوگوں کی وجہ سے سوسائٹی میں ہمدردی اورخوف خدا کے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر خدمت انسانیت کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ سٹریچرز اور وہیل چیئرز عطیہ کرنے والے نیک دل انسان نے نہ صرف یہ اشیاء عطیہ کی ہیں بلکہ مریضوں کو وارڈ تک پہنچانے کے لیے سپورٹنگ اسٹاف کی فراہمی کی بھی یقین دہانی کرائی ہے جو بہت بڑی سخاوت ہے اور اس کا اجر اللہ تعالیٰ کی ذات دے گی۔
پروفیسر الفرید ظفرنے کہا کہ بلاشبہ حکومت اپنے وسائل سے ہسپتال میں آنے والے مریضوں کے مکمل علاج معالجے اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی تاہم جنرل ہسپتال میں لاہور سمیت پورے پنجاب سے لوگ علاج معالجے کے لئے آتے ہیں جن کے لیے صاحب ثروت لوگوں کی فراخ دلی ہمارے لئے بہت حوصلہ افزا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام تر وسائل بروئے کار لانے کے باوجود اتنی گنجائش موجود رہتی ہے کہ مخیر حضرات اپنی سخاوت سے دکھی انسانیت کا مداوا کر سکیں جبکہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے لوگوں کو بڑھ چڑھ کر آگے آنا چاہئے۔پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ اپنی کمائی سے ایسے کار خیر میں حصہ ڈالنے والے ہی دنیا و آخرت میں سرخرو ہوتے ہیں کیونکہ خلق خدا کی بے لوث خدمت کرنا بہت بڑی سعادت ہے لہذا حکومت کے ساتھ ساتھ رضا کار تنظیموں اور صاحب حیثیت افراد کو بھی کار خیر میں حصہ ڈالنے کیلئے آگے آنا چاہیے۔ جنرل ہسپتال کے لئے یہ امر اطمینان بخش ہے کہ یہاں بلا تفریق ہر مریض کو بہتر علاج معالجہ کیا جا رہا ہے جو اس ہسپتال کے معیار کو مزید بلند کرنے کا باعث ہے اسی وجہ سے عوام الناس کا اعتماد اس ہسپتال پر دہائیوں سے قائم ہے اور صاحب استطاعت لوگ وقتاً فوقتاً اس ہسپتال کے ذریعے مریضوں کی خدمت میں حصہ ڈالتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات کی جانب سے ملنے والے عطیہ کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے گا۔
===================

لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکار عثمان مختار اور ثنا نواز کی نئی فلم عمرو عیار فلم اے نیو بیگنینگ کی کاسٹ میڈیا ٹاک فلم کی کاسٹ میں عثمان مختار ، علی کاظمی ،فرحان طاہر، سیمی، دانیال راحیل ، ثنا نواز کی میڈیا سے گفتگو جس میں ان کا کہنا تھا کہ اس فلم کو زیادہ سے زیادہ لوگ دیکھیں اور اس کا کامیاب بنائیں اداکار عثمان مختار کا کہنا تھا کہ میرا کردار امر کا ہے امر عیار ہے یہ کہانی امر کے اوپر کے اسے کیسے پتہ چلتا ہے وہ عمرو عیار ہے یہ پہلی ساوتھ ایشن فلم ہے جو ونڈرکون پر اس کا ٹریلر گیا ہے جو کہ خوشی کی بات ہے ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس فلم میں سب سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ،خوشی قسمت ہوں کےاس فلم کا کام کا موقع ملااداکار علی کاظمی کا کہنا تھا کہ اس فلم کا میجک یہ کہ اس فلم کو ایک کردار کے بارے نہیں بلکہ ٹیم ورک ہے جو پہلی بار پاکستان میں سائنس فکشن فلم ہے فلم سے پہلے ایک ساتھ سیٹنٹ ٹریننگ بھی کی میرا تعلق ہے میں نے عمرو عیار کی کہانی ہمارے خون می رچی ہوئی ہے ہالی وڈ اداکار فرحان طاہر کا کہنا تھا کہ کہانی کو نئی نسل میں شئیر کرنا لازمی ہے ہمیں اپنے کام کو سراہنا چاہے نہ کہ دوسروں کو سراہا جائے ایسا کام اس پہلے کم ہوا ہے لکا ایسا کردار ہے جو جنونی حد تک عیاروں کو تباہ کرنا چاہتا ہے لوگوں سے کہوں گا کہ اس فلم کو دیکھیں وہ لوگ جو گلہ کرتے تھے پاکستان میں ایسی فلمیں نہیں بنتی اب ان پر ذمہ داری ہے کہ وہ فلم کو دیکھیںعمرو عیار پر کبھی نہیں سوچا تھا کہ اس پر فلم بنے گئی پاکستان سے فلم کی شناخت نہیں نکلے اداکارہ سیمی راحیل نے کہا کہ گئی تو کون سراہے گا ہمارا سوپر ہیرو ہے کہ بچے کو بتانا ہو گا تاکہ وہ بھی سپائڈرمین سے باہر نکلیںعمرو عیار کی کہانی میں لڑائی ہے لیکن اس میں جدت ہے اور اس میں فینٹسی ہے جو بچوں کو اچھی لے گئی میرا کردار فرحانہ کا ہے ہمارے ہاں ایکشن فلم صرف ایک بنی ہے عمرو عیار کی فلم سے ہو گا یہ کہ وہ ایک سٹرکچر چھوڑ جاتے ہیں فلم میں اسپیشل فکیٹس بنانے جس کے لیے پاکستان میں ان ہاوس بنائے گئے فلم کو دیکھیں اس کو ایولیویٹ کریں فلم عید الضحی کے موقع پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی
===========================


لاہور(جنرل رپورٹر )
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن (لیرا) کی تقریب حلف برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں میں سمر کیمپ لگانے کے حوالے سے مشاورت جاری یے۔ آئندہ ہفتے تک اس حوالے سے فیصلہ کر لیا جائے گا۔ تاحال سمر کیمپ کی اجازت نہیں دی گئی۔ پرائیویٹ سکولوں کے بچوں کو 10 فیصد کوٹہ کے تحت فری تعلیم کی فراہمی پر عمل درآمد کروانا ضروری ہے۔ وزیر تعلیم نے لاہور ایجوکیشن رہورٹرز کو اسٹڈی ٹور کروانے کی بھی پیشکش کی اور کہا کہ ایجوکیشن رہورٹرز فرینڈز آف ایجوکیشن ہیں جن کے ساتھ ملکر تعلیمی اصلاحات پر کام کریں گے۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر مہران اجمل خان، چیئرمین سجاد کاظمی، جنرل سیکرٹری دیبا مرزا ، سینیر نائب صدر رفعیہ ناہید اکرام(خاتون) سینئر نائب صدر (مرد) طلحہ سعید قریشی ،نائب صدر دانیال عمر ، جوائنٹ سیکرٹری ذیشان چشتی،فنانس سیکرٹری راجہ عاصم ، سیکرٹری اطلاعات حافظ عثمان رندھاوا سے حلف لیا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ نہیں کیا جا رہا بلکہ صرف ٹیم تبدیل کر کے انہیں بہتر انداز میں چلانے کا اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔ سرکاری سکول حکومت کی پراپرٹی ہیں اور رہیں گے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ ساڑھے 13 ہزار سکولوں کی مسنگ سہولیات کو پورا کرنے کیلئے 70 ارب درکار تھے، وسائل کی کمی کی بنا پر ان سکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت دیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر رانا سکندر حیات نے لیرا کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور یہ امید بھی ظاہر کی کہ لیرا کی نومنتخب قیادت تعلیمی مسائل کے احاطے اور مختلف امور کی نشان دہی کے ضمن میں حکومت کی معاونت کرتی رہے گی۔ تقریب میں لاہور کالج وویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر شگفتہ ناز، ریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی امان اللہ سمیت شعبی تعلیم سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات نے بھی خصوصی شرکت کی۔