لاڑکانہ (بیورورپورٹ) رتودیرو شہر میں جلبانی اور ویسر برادریوں کے درمیان کی جانے والی فائرنگ اور وڈیو وائرل کرنے کے بعد ایس ایس پی لاڑکانہ کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، پولیس کے پہنچے سے قبل ملزمان اسلحہ سمیت گھروں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے دونوں فریقین کے 33 افراد کے خلاف انسداد دہشتگردی کا مقدمہ درج کر لیا ہے، کوئی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی تفصیلات کے مطابق دن دیہاڑے اندھا دھند فائرنگ کر کے وڈیو بنا کر وائرل کیے جانے پر ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل کھوسو نے سو سے زائد پولیس اہلکاروں کے ہمراہ علاقے میں سرچ آپریشن کیا تاہم ملزمان اسلحہ سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس کے مطابق علاقے میں صورتحال بلکل کنٹرول میں ہے جبکہ علاقے سے 12 مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کی چھان بین جاری ہے، واقعہ پر وزیر داخلہ سندھ اور ڈی آئی جی لاڑکانہ کی جانب سے نوٹس لیتے ہوئے دونوں فریقین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے احکامات دیے گئے ہیں، دوسری جانب فائرنگ کے دوران وڈیو بنا کر وائرل کرنے والی جلبانی برادری کی جانب سے ایک مرتبہ پھر مخالفیں کو للکارنے والی وڈیو بنا کر صحافیوں کو بھجوائی گئی ہے جس میں مسلح ملزمان مخالف فریق کے افراد کو للکارتے ہوئے دیکھے اور سنے جا سکتے ہیں
Load/Hide Comments