ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو کی زیر صدارت لاڑکانہ پولیس کا اجلاس ہوا جس میں ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی،

لاڑکانہ(بیورورپورٹ) ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو کی زیر صدارت لاڑکانہ پولیس کا اجلاس ہوا جس میں ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی، اجلاس میں ضلع بھر میں امن و امان، پولیس کارکردگی، جرائم کے اعداد و شمار اور ٹارگٹڈ و انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن سمیت مختلف محکمانہ امور کا بغور جائزہ لیا گیا، اجلاس کی اہم ایجنڈا میں آن لائن ایف آئی آرز، سی آر او کرمنل رکارڈ آفس، نارکوٹیکس ڈیلرز کی گرفتاریاں، ویریفکیشن آف انویسٹیگیشن، ویریفکیشن آف کیس ڈائریز، ویریفائیڈ اسکریپ کرمنلز کی گرفتاریاں، اشتہاری اور روپوش ملزمان کی گرفتاریاں، سرگرم ملزمان کی گرفتاریاں، برآمدگی اور املاک کے متعلق زیر التوا مقدمات، ان رپورٹید کرائیم فار دی منتھ آف مئی 2024، عدالتی کار کے معاملات سمیت دیگر محکمانہ امور زیر غور رہے، اجلاس میں اشتہاری، روپوش و مفرور ملزمان کی گرفتاریوں، درج مقدمات کی تفتیش میں ہونیوالی پیش رفت اور منطقی انجام تک پہنچنے والے کیسز سمیت منشیات اور جوئے کے اڈوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کیے گئے، ایس ایس پی لاڑکانہ نے کہا کہ ملزمان کے خلاف نتیجہ خیز کاروائیاں کرکے عوام کو احساس دلایا جائے کے لاڑکانہ پولیس جرائم کے سدباب اور عوام کے تحفظ کے لیئے پرعزم اور ہمہ وقت الرٹ و تیار ہے، ایس ایس پی لاڑکانہ نے مزید کہا کہ پولیس اپنے کام کے ذریعے عوام کو یہ احساس دلائے کہ جرائم کے مرتکبین کو قانون کے کٹہرے میں لایا جارہا ہے، اجلاس میں ایس ایس پی لاڑکانہ نے افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کرائم سین پر بنادیر پہنچیں،ایف آئی آرز میں درج بے گناہ کے نام کو میرٹ کی بنیاد پر تفتیش کے ذریعے بنادیر خارج کریں، اجلاس میں پولیس گاڑیوں کی رپیئرنگ متعلق بھی بریفنگ دی گئی،اجلاس کو بتایا گیا کہ حالیہ دنوں کے اندر 10 آف روڈ پولیس موبائلز کو ریپیئر کرواکر آن روڈ کیا گیا ہے، ایس ایس پی لاڑکانہ نے منشیات فروشوں کے خلاف ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او بقاپور، باقرانی، یونیورسٹی، اللہ آباد اور رشید وگن کو شوکاز نوٹسز کے احکامات جاری کیے۔