لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ میں دہشتگردی کا واقعہ، اے ایس پی سٹی آفس پر دستی بم سے حملا کیا گیا، ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار بال بال بچ گئے, رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، واقعے کا مقدمہ دہشتگردی ایکٹ کے تحت دو ملزمان کے خلاف درج، تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں دہشتگردی کی کوشش کی گئی نشانہ پولیس کو بنایا گیا، سول لائن تھانہ کی حدود بیچ شہر میں واقع اے ایس پی سٹی کے دفتر کے احاطے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے دستی بم سے حملا کیا گیا، دستی بم اے ایس پی لاڑکانہ کے دفتر کے احاطے میں آ کر گرا اور دھماکے میں ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار بال بال بچ گئے اس حوالے سے ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل کھوسو کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری سے شہر کی ناکا بندی کردی گئی ہے، جبکہ ڈی ایس پی ظہور سومرو کا کہنا تھا کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان دیسی ساختہ دستی بم پھینکا واقعے کی سی سی ٹی وی سمیت بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے جائے وقوعہ سے دھمکا خیز مواد اور بال بیرنگز کے شوہد اکٹھے کیے گئے ہیں قانون نافظ کرنے والے دیگر اداروں کی جانب سے بھی واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا جبکہ ڈی آئی جی لاڑکانہ کی جانب سے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایات دی گئیں تاہم رینجرز بھی جائے وقوعہ پر پہنچی جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ بھی کروائی جا رہی ہے، دوسری جانب واقعے کا مقدمہ دہشتگردی ایکٹ کے تحت دو ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments