لیاقت آباد ٹاون کے تحت ہیٹ اسٹروک سینٹرزو کیمپس کا قیام وائس چیئرمین اسحاق تیموری کا لیاقت آباد ٹاون میں قائم مختلف ہیٹ اسٹروک کیمپس کا دورہ

پریس ریلیز
لیاقت آباد ٹاون کے تحت ہیٹ اسٹروک سینٹرزو کیمپس کا قیام
وائس چیئرمین اسحاق تیموری کا لیاقت آباد ٹاون میں قائم مختلف ہیٹ اسٹروک کیمپس کا دورہ
وائس چیئرمین نے ریلیف کیمپس پر عوام کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا
ٹھنڈے پانی،پیڈسٹل فین اور طبی سہولت سمیت ٹھنڈے پانی کا اسپرے بھی کیا جارہا ہے . اسحاق تیموری
ہیٹ ویوکے پیش نظر ریسکیو عملے کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے . اسحاق تیموری
مورخہ 22/ مئی 2022ء
چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب کی ہدایت پر وائس چیئرمین اسحاق تیموری نے لیاقت آباد ٹاون میں قائم مختلف ہیٹ اسٹروک کیمپس کا دورہ کیا اور ہیٹ اسٹروکس کیمپس پرفراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر کوآرڈینٹر صغیر احمدانصاری، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن فیض احمد، اور دیگر بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پروائس چیئرمین اسحاق تیموری نے شدید گرمی میں بھی عوامی خدمت کے لئے موجود عملے کو خراج تحسین پیش کیا اور ہدایت کی کہ گرمی کی شدت ختم ہونے تک لیاقت آباد ٹاون میں ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم رہیں گے، وائس چیئرمین نے لیاقت آباد نمبر 10 اور ڈاکخانہ چورنگی پر قائم کیمپ کے دورے کے موقع پرعوام میں شربت تقسیم کیا۔ واضح رہے کہ چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب کی ہدایت پرلیاقت آباد ٹاون میں شدید گرمی سے نمٹنے کے لیے مختلف ہیٹ اسٹروک سینٹرز اور کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں۔ جہاں عوام کو ہیٹ اسٹروک سے بچاو کے لئے پینے کے منرل واٹر کی بوتلیں،ٹھنڈے پانی کے کولر،او آر ایس،ہوا کے لئے پیڈسٹل فین اور طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ کے ساتھ ساتھ ٹھنڈے پانی کا اسپرے بھی کیا جارہا ہے۔ ہیٹ اسٹروک کیمپس بازاروں،بس اسٹاپس اور دیگر رش کی جگہوں پر قائم کئے گئے ہیں تاکہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جاسکے،اس موقع پر وائس چیئرمین اسحاق تیموری نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی درخواست کی۔
جاری کردہ:
فہیم مصطفی
ڈائریکٹر انفارمیشن
لیاقت آباد ٹاون