جیکب آباد پولیس کا 4 مغویوں کو مقابلے کے بعد بازیاب کرانے کا دعویٰ

جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد پولیس کا 4 مغویوں کو مقابلے کے بعد بازیاب کرانے کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس نے چند روز قبل ٹھل کے گاؤں ارصلاح بنگلانی سے اغوا ہونے والے 3 مغویوں سمیت 4مغویوں کو مقابلے کے بعد بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا ہے، پولیس ترجمان کے مطابق ٹھل پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ ضلع کشمور کے علاقے تاجو بیلو کے قریب ڈاکو مغویوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کررہے ہیں تو پولیس نے ڈاکوؤں کو گھیرے میں لیا تو ڈاکو چاروں مغویوں دلدار پہوڑ، خادم سرکی، محمد عامر سرکی اور مدثر بروہی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے، مغویوں کی بازیابی پر ایس ایس پی جیکب آباد سید سلیم شاہ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہمارا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ادھر دوسری جانب علاقے سے اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ مغویوں کی بازیابی تاوان کے عیوض ہوئی ہے کیوں کہ2 روز قبل ہی بدنام زمانہ ڈاکو مچھو بنگلانی نے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں وہ 25 لاکھ روپے دیکھا رہا ہے اطلاعات ہیں کہ مذکورہ تینوں مغویوں سمیت دیگر 5 مغویوں کی بازیابی کے لیے یہ رقم مچھو بنگلانی کو دی گئی تھی۔

جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد میں قیامت خیز گرمی، درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد اور گردونواح میں گرمی کی شدت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے عوام گھروں تک محدود ہوگئی ہے جبکہ گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث ٹھنڈی مشروبات کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، قیامت خیز گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہری شدید اذیت کا شکار ہوکر ذہنی مریض بن چکے ہیں، بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہر میں پینے کے پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی ماند پڑگئی ہیں، ڈاکٹروں کی جانب سے ہدایات کی جارہی ہے کہ موسم گرما کی جھلسا دینے والی ہوا کی لہر سے احتیاط نہ کرنا جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے پانی کا استعمال زیادہ کریں، تیز دھوپ میں سر ڈھانپ کر رکھیں بیمار، بزرگ، بچوں اور جانوروں کا خاص خیال رکھیں، ادھر عوام کا کہنا ہے کہ ایک طرف شدید گرمی تو دوسری جانب بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قیامت خیز گرمی میں بجلی فراہمی کو یقینی بناکر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
پی ٹی آئی رہنما کا پولیس کی جانب سے بلاجواز گرفتاری کے خلاف احتجاج، آئی جی سندھ سے تحقیقات کرنے اور ملوث افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما راز خان پٹھان نے سٹی اور صدر پولیس کی جانب سے بلاجواز گرفتار کرکے دوروز تک حبس بے جا میں رکھ کر ہراساں کرنے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ محب وطن پاکستانی ہوں پولیس نے ٹاور روڈ سے بلاجواز گرفتار کرکے ساری رات بنا کسی کیس کے سٹی تھانے میں قید رکھا پھر صدر تھانے منتقل کیا اس کے بعد پولیس موبائل میں مختلف مقامات پر لیجا کر ہراساں کرتے رہے انہوں نے کہا کہ ڈی آئی بی پولیس کے چند اہلکار، ٹاور پولیس صدر اور سٹی پولیس مجھے ہراساں کرتی رہتی ہے انہوں نے آئی جی سندھ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور دیگر اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کرواکر ملوث پولیس افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔
جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد کے قریب نامعلوم مسلحہ ملزمان کی فائرنگ سے دو سگے بھائی قتل جبکہ دو افراد زخمی، واقع کے بعد ملزمان فرار پولیس نے نعش اور زخمی تفتیش ہسپتال منتقل کرکے تفشیش شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق
گڑہی خیرو کے تھانہ دوداپور کے علاقے بُڈھل اسٹاپ کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے ہوٹل پر کام کرنے دو سگے بھائی قتل اور دو افراد زخمی ہوگئے واقع کے بعد ملزمان فرار ہوگۓ جبکہ۔ پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال گڑھی خیرو منتقل کردیا، پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں بھائیوں کی شناخت نادر اور زاہد دشتی کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں نور محمد کٹوہر اور پرویز دشتی شامل ہیں واقع دیرینہ تنازع کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے پولیس کے کا کہنا ہے کہ واقع کی مزید تحقیقات شروع کررہے ہیں ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔