یونیورسٹی طلبہ وطالبات کا اپنے مطالبات کے حق میں بھرپور احتجاجی ریلی احتجاجی ریلی یونیورسٹی سے پریس کلب تک نکالی گئی


میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان~
یونیورسٹی طلبہ وطالبات کا اپنے مطالبات کے حق میں بھرپور احتجاجی ریلی احتجاجی ریلی یونیورسٹی سے پریس کلب تک نکالی گئی تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں یونیورسٹی کیمپس کے بعد یونیورسٹی کا درجہ ملنے والی یونیورسٹی میرپورخاص میں مستقل وی سی اور طلبہ وطالبات کے امتحانات اور یونیورسٹی کے اساتزہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور دیگر مطالبات کے لیے سینکڑوں طلبہ وطالبات اور انکے والدین نے یونیورسٹی سے پریس تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اس موقع پر طلبہ وطالبات کا کہنا تھا کہ میرپورخاص کیمپس کو یونیورسٹی کا درجہ تو دیا گیا مگر یونیورسٹی میں نا مستقل وی سی ہے نا ابتک یونیورسٹی کے 700 سے زاہد طلبہ وطالبات کے امتحانات کے لیے تیاری کی گئی ہیں انھوں نے کہا کہ طلبہ وطالبات کا ابتک ای پورٹل اکاؤنٹ تک نا کھولا جاسکا ہے یونیورسٹی کے اساتزہ ایک ہفتے سے تنخواہوں کی عدم۔ اداہیگی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اس موقع پر طلبہ وطالبات کے والدین نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ میرپورخاص یونیورسٹی کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جایے اور ڈویثرن بھرکے طلبہ وطالبات میں پھیلی ہوہی بے چینی کو ختم کیا بصورت دیگر ہم آپ ے احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیں گے***