پاک فرینڈز آسٹریا کی انتظامی امور کی مرکزی باڈی کے الیکشن علامہ غلام مصطفے بلوچ کو اتفاق رائے سے صدر منتخب کر لیا گیا۔

رپورٹ:محمد عامر صدیق

پاک فرینڈز آسٹریا کی انتظامی امور کی مرکزی باڈی کی قانونی مدت پوری ہونے پر آئندہ دو سال کی مدت کیلئے مرکزی و مقامی باڈی کے الیکشن ۲۱ اپریل بروز ہفتہ 2024 مقامی دیوان ریسٹورینٹ میں منعقد ہوئے۔ جس میں پی ایف اے کے ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ مرکزی جنرل سیکرٹری سید غالب حسین شاہ نے اجلاس کا آغاز محمد محسن بلوچ کی تلاوت اور قاری شبیر کی نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی صدر کے عہدہ کیلئے علامہ غلام مصطفے بلوچ کو اتفاق رائے سے اراکین نے منتخب کیا۔ سب عہد داران اور ممبران کی حاضری میں جہاں دوسرے مرکزی و مقامی عہدیداروں کا چناؤ کیا گیا۔اسی میں مرکزی صدر کا انتخاب بھی خفیہ رائے دہی کے طریقے پر ہر رکن اپنے بیلٹ پیپر پر اپنی صوابدید کے مطابق نام لکھ کر کیا گیا۔ تمام اراکین نے خفیہ طریقے سے متفقہ طور پر غلام مصطفی بلوچ کو آئندہ دو سال کیلئے مرکزی صدر کا مینڈیٹ تفویض کیا، جسکے بعد خفیہ رائے دہی کے جمہوری طریقے پر عمل کرتے ہوئے سرپرست اعلی۔محمد اکرم بٹ۔چئیرمین۔ محمد الطاف جمال،وائس چئیرمین۔ چوہدری محمد ارشد، صدر- غلام مصطفے بلوچ،نائب صدر۔ سید اظہر شاہ،نائب صدر۔ غلام اظہر، سید غالب حسین شاہ، جنرل سیکرٹری۔ جوائنٹ سیکرٹری۔ سید شبر حسین شاہ،فنانس سیکرٹری۔ چوھدری ندیم نذیر، قائم مقام فنانس سیکرٹری-ملک محمد ارشد,چئیرمین کشمیر کمیٹی۔ پروفیسر محمد شوکت اعوان،وائس چئیرمین کشمیر کمیٹی۔ راجہ محمد انصر عظیم،میڈیا کوآرڈی نیٹر۔ محمد ریاض بلوچ،سیکرٹری نشر و اشاعت۔ عبدالستار مہر،-میڈیا معاون۔ محمد بلال,مصالحتی کمیٹی۔ قاری محمد شبیر،ملک عبدالحق،محمد طارق عمر-رابطہ کمیٹی۔ محمد محسن بلوچ،سید اظہر شاہ،ملک نجیب احمد،-اسٹوڈینٹس کوآرڈینیٹ ۔ رانا محمد عاطف کے نام تجویز کیے گئے۔ پی ایف اے کی خواتین ونگ کی سربراہی کیلیے مسز نائلہ ملک پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔اخر میں علامہ غلام مصطفی بلوچ نے پوری دنیا کے مسلمانوں اور بالخصوص فلسطین و کشمیر اور ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔