پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کی جانب سے عید ملن پارٹی کی رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔۔۔۔
رپورٹ: محمد عامر صدیق
آسٹریا صحیح معنوں میں ایک بین الاقوامی شہر ہے ۔ تاریخی پس ِمنظر سے قطع نظراِس کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔یہاں تارکینِ وطن کی ایک بہت بڑی تعداد آباد ہے۔یہ حقیقت اور زیادہ نکھر کر اُس وقت سامنے آتی ہے جب مختلف قومیتوں کے لوگ یہاں اپنی اپنی قومی تقریبات یا تہوار مناتے ہیں۔ عیدالفطر مسلمانوں کے لیے خاص اہمیت کا دن ہے۔ چناچہ، عید کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمان اپنے روایتی لباس زیب تن کیے ایک ساتھ اکٹھے ہوتے ہیں، جو منظر دیکھنے والے کو سکون و سرور بخشتا ہے۔عید الفطر یا میٹھی عید سال میں ایک ہی دن آتی ہے، لیکن اِس کی مٹھاس ہفتوں تک باقی رہتی ہے۔دوست،احباب اور رشتے دار اس موقع پر ایک جگہ جمع ہوتے ہیں اور یہ روایت برسہا برس سے چلی آرہی ہے جس میں پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا پیش پیش نظر آتی ہے۔
اِس سال بھی پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کی جانب سے عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے ایک عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔اِس تقریب کا انعقاد بروز اتوار 23 جون بوقت دوپہر ایک بجے مقامی پارک اوبرلا 10 ڈسٹرکٹ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ جس میں اسٹریا سے تمام پاکستانی کمیونٹی کے لیے دعوت عام ہے۔ یاد رہے کہ تاجر برادری کا کردار پاکستانی کمیونٹی میں بہت اہم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس تقریب میں اسٹریا بھر سے تعلق رکھنے والے تاجران اور کئی نامور افراد انٹرنیشنل کمیونٹی کے خصوصی مہمان شرکت کر رہے ہیں۔ عید ملن پارٹی کا اعلان باقاعدہ طور پر پاکستانی کمیونٹی فورم اسٹریا کی میٹنگ میں کیا گیا ہے۔ تمام پاکستانیوں کو دعوت عام ہے۔فیملی کے لیے خصوصی طور پر انتظام کیا گیا ہے اور جس میں مختلف بچوں کے لیے انعامات اور بڑوں کے لیے تحائف رکھے جا رہے ہیں۔پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کہ صدر ندیم خان کا کہنا ہے کہ اس سال عید پر ہم پاکستانیوں کے لیے بہترین قسم کا ایونٹ لے کر ا رہے ہیں۔ دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کو ایسا محسوس ہوگا کہ جیسے وہ اپنے ملک میں رہ کر عید منا رہے ہیں تو میری گزارش ہے تمام لوگوں سے کہ وہ اس عید ملن پارٹی میں شرکت فرمائیں۔