لاڑکانہ رپورٹ محمد عاشق پٹھان
بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ لاڑکانہ آج 4 اپریل اور شھید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا دن ہے رمضان کے باعث اب 13 یا 14 اپریل کو گڑھی خدا بخش بھٹو میں تاریخی جلسہ کریں گے سپریم کورٹ کی جانب سے شھید ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کا مختصر فیصلا آ چکا ہے تفصیلی فیصلے کے منتظر ہیں، ثابت ہوا کہ شھید ذوالفقار علی بھٹو کو فیئر ٹرائل کا موقع نہیں دیا گیا اور یہ عدلیہ کی تاریخ پر ایک بدنما داغ ہے، عوام کا عدلیہ پر اعتماد کمزور ہوا ہے۔ اور اب جوڈیشل ریفارمز لانا ہونگے، اور اسیمبلی سمیت ہر سطح پر جوڈیشل ریفارمز کے لیے آواز اٹھائیں گے شھید بے نظیر بھٹو کے ن لیگ کے ساتھ کیے گئے چارٹر آف ڈیموکریسی میں بھی بیشتر نقاط پر عملدرآمد ہوا لیکن جوڈیشل ریفارمز ایک ایسا نقطہ تھا جس پر کام نہیں ہوسکا، بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے کامیابی سے ہمکنار کیا مخالفین آج بھی رو رہے ہیں سندھ اور بلوچستان میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت ہے کوشش ہوگی عوام کی خدمت کریں اور عوامی معاشی معاہدے پر عملدرآمد کروائیں سندھ میں کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو ریلیف دیں گے اور مزدور کارڈ کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے سولر سسٹم کو سپورٹ کرتے ہوئے عوام کو بجلی کی مد میں بھی ریلیف فراہم کیا جائے گا بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ انتخابات کے دوران میں نے کہا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی انتخابات کے بعد وہ اونٹ ثابت ہوگا کہ جہاں ہم بیٹھیں گے وہاں حکومت ہوگی اور ایسا ہی ہوا ملک کے عوام نے ایسا مئینڈیٹ دیا ہے کہ مل جل کر حکومت کرنا ہوگی ہم موجودہ حکومت کو سپورٹ کریں گے معاشی بحران سے نکلنے کے لیے مل جل کر کام کرنا ہوگا عوام میری آنکھیں اور کانیں ہیں، عوام منتخب نمائندوں اور انتظامی کارکردگی پر نظر رکھیں اس بار منصوبے ہم نہیں عوام دیں گے وزیر اعلی سندھ کو کہا ہے کہ منتخب نمائیندوں کے ساتھ مل کر عوام میں جا کر کھلی کچھریاں کریں اور منصوبوں کا تعین کریں اور عوام پھر ان منصوبوں کی نگرانی کرے آئیندہ چند روز تک مختلف سندھ کے مختلف حلقوں کا دورہ کرونگا اور عوام سے ملونگا، تقریب سے قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلی سندھ کے ہمراہ گڑھی خدا بخش بھٹو مزار پر حاضری دے کر شھید ذوالفقار علی بھٹو سمیت دیگر شہدا کے مزارات پر فاتح خوانی کی۔