~سبزیوں اور گوشت کو پر لگ گئے ، ألو،پیاز،ٹماٹر،مرغی،گاۓ اور بکرے کے گوشت میں من مانا اضافہ کردیا گیا،

میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان ~سبزیوں اور گوشت کو پر لگ گئے ، ألو،پیاز،ٹماٹر،مرغی،گاۓ اور بکرے کے گوشت میں من مانا اضافہ کردیا گیا،پرائس کنٹرول کمیٹی غیر فعال ہوگئی غریب دہاڑی دار منافع خوروں کے رحم وکرم پر،انتظامیہ خواب خرگوش میں مصروف تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں سرکاری،میڈل کلاس اور دہاڑی دار طبقہ سبزی خریدنے کی قوت سے محروم ہو گیا ہے گوشت کو بھی پر لگ چکے ہیں انتظامیہ کی پراسرار خاموشی اور پرائس کنڑول کمیٹی کےغیر فعال ہونے کے سبب منافع خور سرگرم جب کہ دہاڑی دار طبقہ دو وقت کھانے سے محروم نظر أتا ہے سبزی مارکیٹ میں جب اس حوالے سے سروے کیا گیا تو معلوم ہوا کہ پیاز گزشتہ روز 140 روپے کلو تھی جو اب 180 روپے کلو ہوگئی اسی طرح ٹماٹر40 روپے سے بڑھکر80 روپے،ہری مرچ 40 روپے پاؤ سے بڑھکر 80 روپے پاؤ،ألو40 روپے کلو سے 50 روپے کلو،مٹر ایک سو سے بڑھکر150 روپے کلو،گوپی80 روپے سے بڑھکر150روپے کلو،مولی70 روپے سے بڑھکر120 روپے کلو کردی گئ اسی طرح لہسن،ادرک،لال مرچ اور دیگر سبزیوں کے علاوہ سیب،کیلا،مرغی،گاۓ اور بکرے کے گوشت میں بھی من مانا اضافہ دیکھنے میں أیا شہر بھر کی سبزی فروٹ اور گوشت مارکیٹوں میں منافع خور سرگرم ہیں جب کہ انتظامیہ نے انہیں کھلی دے کر أنکھیں بند کر لی ہیں اس کی وجہ سے غریب أدمی اپنے بچوں کو دو وقت کے بجاۓ ایک وقت کھانا کھلانے پر مجبور ہوچکے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سے اس حوالے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے***