”سڑکیں بحال……. پنجاب خوشحال“ پراجیکٹ شروع،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے چھوٹی بڑی رابطہ سڑکوں کی تعمیرومرمت وبحالی کے لئے ڈیڈ لائن دیدی

”سڑکیں بحال……. پنجاب خوشحال“ پراجیکٹ شروع،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے چھوٹی بڑی رابطہ سڑکوں کی تعمیرومرمت وبحالی کے لئے ڈیڈ لائن دیدی
نئی اور پرانی روڈز پر ایکسل لوڈ مینجمنٹ سسٹم پر عملدرآمد کی ہدایت، الیکٹرک کانٹانصب کرنے کی منظوری، روڈ ز کے زیر تکمیل منصوبے مکمل کرنے کا حکم
روڈ برج کی تعمیروبحالی کے لئے سروے جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم،6ماہ میں پنجاب کی 153 سے زائد سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا ہدف
ملتان، وہاڑی روڈز سمیت دیگر سڑکیں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنانے کا فیصلہ،5اہم رابطہ سڑکوں پر ایکسپریس وے بنانے کا حکم
پنجاب بھر میں کوئی بھی سڑک ٹوٹی پھوٹی نہ رہے، سڑکوں کی تعمیر و بحالی جلد مکمل کرائیں گے،مرکزی رابطہ سڑکوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے:مریم نواز شریف
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت پراجیکٹ پربریفنگ
لاہور4مارچ:……وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ”سڑکیں بحال……. پنجاب خوشحال“ پراجیکٹ شروع کر دیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے چھوٹی بڑی رابطہ سڑکوں کی تعمیرومرمت وبحالی کے لئے ڈیڈ لائن دے دی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نئی اور پرانی روڈز پر ایکسل لوڈ مینجمنٹ سسٹم پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔اجلاس میں ایکس لوڈ مینجمنٹ سسٹم کے لئے روڈزپر الیکٹرک کانٹا(Weighing Machine)نصب کرنے کی منظوری دی گئی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے روڈ ز کے زیر تکمیل منصوبے مکمل کرنے کا حکم دیا اور پنجاب بھرکے روڈ برج پررپورٹ طلب کر لی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے روڈ برج کی تعمیروبحالی کے لئے سروے جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا اور6ماہ میں پنجاب کی 153 سے زائد سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا ہدف دے دیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے 5اہم رابطہ سڑکوں پر ایکسپریس وے بنانے کا حکم دیا۔اجلاس میں ملتان، وہاڑی روڈز سمیت دیگر سڑکیں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب بھر میں کوئی بھی سڑک ٹوٹی پھوٹی نہ رہے، سڑکوں کی تعمیر و بحالی جلد مکمل کرائیں گے۔مرکزی رابطہ سڑکوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔سڑکوں کی تعمیر وبحالی جلد چاہتے ہیں لیکن معیار پر قطعا سمجھوتہ نہیں ہو گا۔سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں روڈ رائٹ ایپ کے ذریعے 7948کلومیٹر روڈز سروے مکمل کر لیا گیا۔2000کلومیٹر سڑکوں کو سروے پروفائلو میٹر کے ذریعے کیا گیا۔خود کارسروے میں 100مقررہ پیرا میٹر کے ذریعے روڈز کی حالت کا تعین کیا گیا۔سابق سینیٹر پرویز رشید،ارکان اسمبلی عظمی بخاری، چیف سیکرٹری،چیئرمین بی اینڈ ڈی،سیکرٹری فنانس اوردیگر حکام بھی موجود تھے۔
٭٭٭٭

ہینڈ آئوٹ نمبر292
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا پنجاب کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال بنانے کیلئے مجوزہ سائٹ کا جائزہ ، پہلا فیز ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت
کینسر ہسپتال کیلئے دنیا بھر سے بہتر ین سپیشلسٹ ڈاکٹر بلانے اورمریضوں کے تیماروں کیلئے ہوٹل بنانے کی ہدایت، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو سائٹ بریفنگ
پنجاب میں کینسر کے مریضوں کیلئے سرکاری کینسر ہسپتال میں مفت علاج ہوگا،بہترین ڈاکٹر اورجدید ترین مشینری لائیں گے:مریم نواز شریف
لاہور4مارچ:…وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ویلنشیاء ٹاؤن کے قریب پنجاب کا پہلا کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ویلنشیاء ٹاؤن کے قریب کینسر ہسپتال کی مجوزہ سائٹ کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کوکینسر ہسپتال کی سائٹ بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پہلا فیز ایک سال میں مکمل کرنے ،کینسر ہسپتال کے لئے دنیا بھر سے بہتر ین سپیشلسٹ ڈاکٹر بلانے اورمریضوں کے تیماروں کیلئے ہوٹل بنانے کی ہدایت بھی کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں کینسر کے مریضوں کیلئے جدید ترین سرکاری کینسر ہسپتال بنائیں گے۔پنجاب کے پہلے سرکاری ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہوگا۔کینسر ہسپتال میں مریضوں کے علاج کیلئے بہترین ڈاکٹر اورجدید ترین مشینری لائیں گے۔ سابق سینیٹر پرویز رشید،ارکان اسمبلی خواجہ سلمان رفیق،خواجہ عمران نذیر،ثانیہ عاشق اورڈاکٹر عدنان بھی موجود تھے۔چیف سیکرٹری،ایس ایم بی آر، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو،سیکرٹری کو آپریٹو،کمشنر لاہور،ڈی سی لاہوراوردیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
***

بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب لاہور
فون نمبر:99201390
ہینڈ آئوٹ نمبر293
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی کینسر ہسپتال سائٹ وزٹ کے بعد اچانک وحدت کالونی آمد، بغیر شیڈول گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری گرلز سکول کا دورہ
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف خاموشی سے جاکر کلاس کی طالبات کے ساتھ بیٹھ گئیں، کم سن طالبہ نور فاطمہ کے ساتھ ڈیسک پر بیٹھ کر بات چیت کی
سکول میں درپیش مسائل اور ضروریات کے بارے میں دریافت کیا،بچیوں کا لائبریری،لیب میں بہتری لانے اور سکول میں تقریبات کرانے کا مطالبہ
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دہم جماعت کے جاری بورڈ امتحانی مراکز کا انتہائی خاموشی سے جائزہ لیا اور بچیوں کو ڈسٹرب کرنے سے روک دیا
سکول کی لائبریری، بیالوجی لیب، سپورٹس روم کا ، سٹیڈیم کا بھی معائنہ ،خالی ریپر دیکھ کر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی بچیوں کو اپنا کلاس روم صاف رکھنے کی ترغیب
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا سکول سٹیڈیم بہتر بنانے کی ہدایت، طالبات کے ساتھ فوٹو بنوائی اور انہیں آٹو گراف دیا، اساتذہ نے بھی تصویر بنوائی
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سکول کی وزیٹر بک میں اپنے تاثرات درج کیے اورہونہار طالبات سے ملاقات اور بات چیت کو خوش کن قرار دیا
لاہور4مارچ:…وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کینسر ہسپتال کی سائٹ وزٹ کرنے کے بعد اچانک وحدت کالونی میں بغیر شیڈول گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری گرلز سکول کا دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف خاموشی سے جاکر کلاس کی طالبات کے ساتھ بیٹھ گئیں جس پر سکول کی طالبات وزیر اعلی مریم نواز شریف کو اپنے درمیان دیکھ کر حیران اور خوش ہوئیں۔آٹھویںکلاس میں اردو کا دوہرائی ٹیسٹ ہورہاتھا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طالبات سے مضمون کے عنوان کے دریافت کیے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کم سن طالبہ نور فاطمہ کے ساتھ ڈیسک پر بیٹھ گئیں اور بات چیت کی ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے خالی ریپر دیکھ کر بچیوں کو اپنا کلاس روم صاف رکھنے کی ترغیب دی اور کلاس ٹیچر کو ٹیسٹ اور تدریس کا کام جاری رکھنے کو کہا ۔ طالبہ کی طرف سے درست جواب دینے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سراہا اور پیار کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بچیوں سے سکول میں درپیش مسائل اور ضروریات کے بارے میں دریافت کیا جس پر بچیوں نے لائبریری ، لیب میں بہتری لانے اور سکول میں تقریبات کرانے کا مطالبہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کلاس دہم کے بورڈ امتحانی مراکز کا بھی دورہ کیا اور انتہائی خاموشی سے امتحانی مرکز کا جائزہ لیااور طالبات کو امتحان دیتے دیکھا انہوں نے بچیوں کو ڈسٹر ب کرنے سے روک دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آٹھویں کلاس کے دوسرے سیکشنز کا بھی دورہ کیا۔ کلاس روم کے دروازوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے ا ور دیواریں سیلن زدہ تھی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لائبریری، بیالوجی لیب اور سپورٹس روم کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سکول کے سٹیڈیم کا بھی دورہ کیا اور اسے بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بورڈ گیمز میں پوزیشن لینے والی کھلاڑی طالبات کے ساتھ فوٹو بنوائی اور انہیں آٹو گراف دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سکول سٹاف کے کہنے پر گروپ فوٹو بنوایا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سکول کی وزیٹر بک میں اپنے تاثرات درج کیے اورہونہار طالبات سے ملاقات اور بات چیت کو خوش کن قرار دیا۔ سابق سینیٹرپرویز رشید، رکن اسمبلی ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
**

بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب لاہور
فون نمبر:99201390
ہینڈ آئوٹ نمبر 294
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف قومی اسمبلی آمد، وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پرتپاک خیر مقدم کیا،دونوں نے پارٹی قائد محمد نواز شریف کا استقبال کیا
لاہور4مارچ:… وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا قومی اسمبلی پہنچنے پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو گلے لگا کر شفقت کا اظہار کیا ۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو تھپکی د ی ۔پرویز رشید ، سلمان شہباز شریف اور دیگر پارٹی رہنما میں بھی موجود تھے۔بعدازاں پارٹی قائد محمد نواز شریف کی آمد پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف نے استقبال کیا ۔محمد نواز شریف نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور مریم نواز شریف سے شفقت لگا کر اظہار کیا۔انہوںنے مریم اورنگزیب کے سر پر بھی دست شفقت رکھا۔سینیٹر اسحاق ڈارکیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر رہنمائوں نے بھی پارٹی قائد محمد نواز شریف سے مصافحہ کیا۔
**
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب لاہور
فون نمبر:99201390
ہینڈ آئوٹ نمبر295
وزیراعلی مریم نواز شریف کا مری میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعہ پر کا نوٹس،امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت
لاہور4مارچ:…وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے نیومری پڑھنہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعہ پر نوٹس لے لیا اور ہدایت کی ہے کہ
متاثرہ علاقے میں فوری امدادی سرگرمیاں تیزکی جائیں۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے لینڈ سلائیڈنگ سے مری میں7 گھر تباہ ہونے پر اظہار افسوس کیا۔وزیراعلی نے مزید ہدایت کی کہ مری کے متاثرہ خاندانوں کی مدد میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔وزیراعلی مریم نواز شریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر گھروں کو پہلے ہی خالی کروا لیا گیا تھا۔مقامی لوگوں کے مطابق گھروں میں کوئی بھی فرد موجود نہیں تھا۔ضلعی انتظامیہ، ریسکیواور مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔متاثرہ علاقے میں ایمبولینس، موٹر بائیک ایمبولینس اور ریسکیو کے عملہ کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔