صنعتی شہر الجبیل میں رائز کلب کی جانب سے موسم بہاراں کی آمد پر ایک ایونٹ کا انعقاد کیا گیا

سعودی عرب ) منطقہ شرقیہ ) صنعتی شہر الجبیل میں رائز کلب کی جانب سے موسم بہاراں کی آمد پر ایک ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جوکہ ہمیشہ کی طرح نہایت رنگا رنگ اورمنظم تھا پروگرام کی ابتداءً تلاوت قرآن پاک سے ہوئی طبی ورک شاپ اس ایونٹ کی اصل روح تھی
جس میں ڈاکٹر ویداد ، ڈاکٹر آصف،ڈاکٹر خالد اور ڈاکٹر اورنگزیب نے شرکت کی معلوماتی تقاریر کے بعد سوال و جواب کا سلسلہ بھی جاری رہا جس کو بہت سراہا گیا۔اتالیق محترم عدنان نے بھی معلوماتی سیشن دیا ۔ماہر حسن محترمہ شگفتہ ، محترمہ آفرین عائشہ محترمہ ،آمنہ ،محترمہ مدیحہ جنید، مدیحہ کاشف ، ربیہ سلمان منتظمین میں شامل تھی
اسکول کے بچوں نے مختلف ٹیبلو پیش کئے اور داد وصول کی تقاریر کے مقابلوں میں محمد زیان، رابعہ توقیر اور سید ا شحاق نے حصہ لیا موضوع تقریر “ ہمُ ایک امت ہیں”تھا ۔محترمہ رابیہ سلمان نے کپ کیک کی سجاوٹ کا منفرد مقابلہ کروایا ۔محترمہ مدیحہ جنید کی سر پرستی اور آرٹسٹ زہرہ وسیم کے تعاون کے ساتھ کنوس پینٹنگ کا مقابلہ بھی منعقد ہوا جس میں بچوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے جوہر دیکھائے ۔بچوں کی فیس پینٹنگ، ملبوسات کی شاپنگ ، مہندی اور دیگر تفریحی اور تعلیمی سرگرمیاں بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنی رہی
سعدیہ خان (سعودی عرب)