الدمام ( ملک ناظم علی ) دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل فورم کے زیراہتمام پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے سعودی عرب کے یوم تاسیس کے حوالے سے پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں شرقیہ ریجن سے شہر الدمام، الخبر، الاحساء اور الجبیل سے سماجی اور کاروباری شخصیات نے سعودی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اپنی بھر پور محبت کا اظہار کرتے ہوئے کیک کاٹا اس پروقار تقریب کے میزبان غلام مصطفی خاں نائب صدر دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل تھے جبکہ مہمان خصوصی معروف کاروباری اور سماجی شخصیت محمد امجد شامی اور صدارت ندیم احمد سی ای او۔۔ وسیم العربیہ اور ڈی ڈی این نے کی مہمان اعزازی حفیظ اللہ جلال صدر دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل تھے۔
اس موقع پر چیئرمین دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل محمد منشا طاہر اور مرزا ریاض بیگ نے سعودی قیادت اور عوام کو یوم تاسیس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سے ہمارا روحانی اور ایمانی رشتہ ہے ہم سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کے شانہ بشانہ چلیں گے ہم سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہم پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع فراہم میسر کیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی محمد امجد شامی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی ترقی امت مسلمہ کی ترقی ہے کیونکہ سعودی عرب پوری دنیا کا مرکز و محور ہے سعودی قیادت نے ہمیشہ سے ہی غیر ملکیوں کو اپنی محبتوں سے نوازا ہے جس پر ہم شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زندگی تندرستی صحت کے لیے دعاگو ہیں تقریب سے ندیم احمد، حفیظ اللہ جلال، غلام مصطفی خاں انفارمیشن سیکرٹری دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل عظمت اللہ، فنانس سیکرٹری کلیم راو، چوہدری غلام، زوہیب طاہر ۔مرتضی ، محمد عمر، سعید ضیا، عبدالرحمان، تنویر احمد ڈھلوں نے اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے سعودی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا
Load/Hide Comments