ویانا -پاک سنٹر مسجد المدینہ میں شب برات کے موقع پر محفل کا انعقاد….

رپورٹ: محمد عامر صدیق ویانا اسٹریا

شعبان المعظم کا بابرکت مہینہ ایک مرتبہ پھر ہماری زندگی میں ھمارے اوپر سایہ فگن اے ہے۔سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان کے مطابق اسی مہینہ کی پندرہویں رات کو آسمان دنیا پر اپنی شان کے مطابق اجلال فرماتا ہے اور اپنے بندوں کی دعاؤں کو شرف قبولیت بخشتا یے۔ اسی مناسبت سے پاک سنٹر مسجد المدینہ میں بروز ھفتہ ۲۴ فروری کو شب رات کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔محفل میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محفل کا آغاز نماز مغرب کے بعد ہوا جس میں حسیب بلوچ نے تلاوت و نعت کے بعد نماز تسبیح اداء کی گئی۔ جبکہ محفل کا دوسرا حصہ نماز عشاء کے بعد شروع ہوا جو نماز فجر تک جاری رہا، باقاعدہ آغاز صحیفہ ہدایت کی آیات بینات سے کیا گیا۔ جس کی سعادت علامہ غلام مصطفی بلوچ نے حاصل کی۔ اس کے بعد اسٹریا کے نعت خوانان نے بارگاہ رسالت مآب میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے، ان میں اویس صدیقی اور شہریار خان شامل تھے۔ محفل میں نقابت کے فرائض قاری شبیر نے سرانجام دیئے۔ محفل میں خصوصی خطاب علامہ غلام مصطفی بلوچ نے قرآن و احادیث کی روشنی میں شب برات کی فضیلت اہمیت اور توبہ کے متعلق خطاب کیا، انہوں نے اس مبارک رات میں وطن عزیز کی سلامتی کے لئے شرکاء کو خصوصی دعا کی ہدایت بھی کی۔اس موقع پر شہریار خان نے اور تمام شرکاء نے مل کر صلاۃ و سلام کا ہدیہ پیش کیا۔ محفل کے اختتامی حصہ میں شرکاء محفل کے لئے سحری کا خصوصی انتظام کیا گیا جس کے بعد قاری شبیر نے خصوصی دعا کروائی اور نماز فجر کی ادائیگی پر محفل اختتام پذیر ہوئی۔