ایس ایس پی لاڑکانہ جناب سید عبدالرحیم شیرازی صاحب اور ASP عاطف امیر صاحب نے لاڑکانہ ضلعہ سے وابسطہ 93 پولیس افسران کو اگلے عہدے اسسٹنٹ سب انسپیکٹر (ASI) کے پروموشن ہونے پر رینک لگائے۔

*لاڑکانہ: رپورٹ محمد عاشق پٹھان

ایس ایس پی لاڑکانہ جناب سید عبدالرحیم شیرازی صاحب اور ASP عاطف امیر صاحب نے لاڑکانہ ضلعہ سے وابسطہ 93 پولیس افسران کو اگلے عہدے اسسٹنٹ سب انسپیکٹر (ASI) کے پروموشن ہونے پر رینک لگائے۔

مذکورہ افسران کا ڈپارٹمنٹل پروموشن کامیٹی کے ذریعے سینیارٹی کی بنیاد پر پروموشن ہوا ہے۔

ترقیاں پانے والوں میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر خادم حسین راہوجو،ذوالفقار علی سومرو،علی اصغر بھٹو،نعمت اللہ جونیجو،ریاض احمد پہنور،اصغر قاضی،زاہد علی جلبانی،منور بھٹو اور محمد قاسم مغیری سمیت دیگر شامل ہیں۔

ایس ایس پی لاڑکانہ
جناب سید عبدالرحیم شیرازی صاحب نے ترقیاں حاصل کرنے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کے
آپ کی ذمیداریوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے،مجھے قوی یقین ہے کے محکمہ پولیس کا مورال بلند کرنے اور سندھ پولیس کی نیک نامی کے لیے آپ اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔

ترقیاں حاصل کرنے والے افسران نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ اور ASP سٹی لاڑکانہ کو پھول پیش کیئے۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC