لاڑکانہ پولیس نے رکشہ ڈکیتی کیس کو ٹریس آئوٹ کرکے لوٹی جانے والی جیولری چار تولے کنگن اصل مالکان کے حوالے کردیئے ہیں،

لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ پولیس نے رکشہ ڈکیتی کیس کو ٹریس آئوٹ کرکے لوٹی جانے والی جیولری چار تولے کنگن اصل مالکان کے حوالے کردیئے ہیں، اس حوالے سے ایس ایس پی لاڑکانہ سید عبدالرحیم شیرازی نے بتایا کہ 3 دسمبر 2023 پر تھانہ اللہ آباد کی حدود مینہل آباد محلہ سے ملزمان نے شہری نظیر احمد تنیو کی والدہ سے رکشہ میں جاتے ہوئے سونے کنگن چھینے تھے، ایسی اطلاع پر اے ایس پی سٹی عاطف امیر کی سربراہی میں کیس کو ٹریس آئوٹ کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دی تھی، جس میں انچارج سی آئی اے اور ایس ایچ او اللہ آباد سمیت تیکنیکی ٹیم کو بھی شامل کیا گیا تھا، تشکیل دی گئی ٹیم نے محکمانہ مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کیس کو ٹریس آئوٹ کرکے لوٹی


جانے والی تمام جیولری برآمد کرلی ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ تھانہ اللہ آباد میں 96/2023 بجرم 392,394 تحت درج بھی ہے، انہوں نے بتایا کہ اس کیس سے جڑے دو ملزمان کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا جو سینٹرل جیل لاڑکانہ میں قید ہیں، دوسری جانب مذکورہ خاتون کے فرزند نظیر احمد تنیو اور علاقہ مکین پولیس کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پھول اور مٹھائیاں لے کر ایس ایس پی لاڑکانہ کے دفتر پہنچے جنہوں نے ایس ایس پی لاڑکانہ سید عبدالرحیم شیرازی اور اے ایس پی سٹی عاطف امیر سمیت متعلقہ پولیس ٹیم کو ہار پہنائے اور اظہار تشکر کیا۔
======================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC