لاڑکانہ پولیس نے دو مختلف مبینہ پولیس مقابلوں میں دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرنے کی دعوے کی ہے

لاڑکانہ( رپورٹ محمد عاشق پٹھان) لاڑکانہ پولیس نے دو مختلف مبینہ پولیس مقابلوں میں دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرنے کی دعوے کی ہے، اس حوالے سے ایس ایس پی لاڑکانہ سید عبدالرحیم شیرازی نے بتایا کہ گشت پر معمور پولیس پارٹی اور تھانہ علی گوہر آباد کی حدود بہارپور روڈ والے علاقے میں جرائم کے ارادے سے کھڑے ملزمان آمنے سامنے دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جس کی شناخت عبدالمجید ولد غوث بخش میربحر رہائشی نارائی میربحر کے طور پر ہوٸی ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق گرفتار ملزم مختلف تھانوں کی حدود میں متعدد وارداتوں اور مقدمات میں ملوث ہے، گشت پر معمور پولیس پارٹی اور تھانہ ولید کی حدود آریجہ روڈ پر واردات کی نیت سے کھڑے ملزمان آمنے سامنے دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جس کی شناخت اکرام اللہ ولد غلام مرتضیٰ لاشاری کے طور پر ہوٸی ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق گرفتار ملزم مختلف تھانوں کی حدود میں متعدد وارداتوں اور مقدمات میں ملوث ہے، دونوں ملزمان سے مزید تفتیش سمیت ضابطے کی کاروائی جاری ہے۔
=======================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC