لاڑکانہ محمد عاشق پٹھان
چند روز قبل نامعلوم ملزم نے شکارپور کے رہائشی لوڈر رکشہ کے ڈرائیور اللہ بخش شیخ کے رکشے پر لکڑیاں لوڈ کیں اور لوڈر کرائے پر لے کے اس کو کوٹ شاہو کے کچے کی طرف لے گیا، بعد میں ملزمان نےکچے کے علاقے میں ڈرائیور کو یرغمال کر کے اغوا کر لیا تھا۔
ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر محمد عمران خان کی جانب ایے ایس پی سٹی اور ایس ڈی پی اور خان پور کی سربراہی میں آئی ٹی سٹاف سمیت پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی تھی۔ پولیس ٹیم نے کیس کو ٹریس کر کے مختلف مقامات پر ریڈز کیں، اور چند مشکوک افراد کو حراست میں لیا۔
جس کے نتیجے میں بعد ازاں ٹارگٹد کاروائی کے دوران خانپور کچے کے علاقے سے مغوی کو باحفاظت بازیاب کروالیا گیا۔
کامیاب کاروائی پر ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر محمد عمران خان کی جانب سے پولیس پارٹی کو شاباش، تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کی ہدایات ۔
مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے اقدامات اور کیس کی تفتیش کی جارہی ہے۔
=========================
https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC