آج فلسطین میں سو دن پورے ہوگئے ہیں اسرائلیوں کے ظلم وستم کو۔ یہ ظلم و بربریت پوری دنیا میں ٹیلی کاسٹ کیا جارہا ہے۔ یہ کوئی چھپا ہوا جرم نہیں ہے۔ لیکن کشمیرکے اندرجوظلم ہورہا ہے وہ دنیا کے کسی حصہ میں کسی کو نظر نہیں آ رہا ہے۔

جدہ (امیر محمد خان سے ) آج فلسطین میں سو دن پورے ہوگئے ہیں اسرائلیوں کے ظلم وستم کو۔ یہ ظلم و بربریت پوری دنیا میں ٹیلی کاسٹ کیا جارہا ہے۔ یہ کوئی چھپا ہوا جرم نہیں ہے۔ لیکن کشمیرکے اندرجوظلم ہورہا ہے وہ دنیا کے کسی حصہ میں کسی کو نظر نہیں آ رہا ہے۔ یہ ٹھیک ہے کہ وہاں بمباری نہیں ہورہی ہے لیکن وہاں لوگ بمباری سے زیادہ ہندوستانی فوج کا ظلم ستم سہہ رہے ہیں۔ عورتوں، بچوں اورمردوں کو بے دردی سیمار رہے ہیں۔ بے شمار کو گھروں میں قید رکھا ہوا ہے۔ جنازوں تک کو نہیں بخشا۔ اسے بھی نشانہ بنایا۔ انھوں کہا جس دن برطا نیہ کی سڑکوں پر ایک لاکھ کشمیری متحد ہوکر جمع ہوجائیں گے تو کشمیر کی آزادی کو کوئی نہیں روک سکتا ہے۔ لیکن وہاں لوگ اکھٹا نہیں ہیں۔ مختلف پارٹیوں میں تقسیم ہیں –

یہ اچھی بات ہے لیکن ہمیں جب کشمیرکی بات ہوتو اکھٹا ہونا چاہیے جب پاکستان کی بات ہوتواکھٹا ہونا چاہیے یہ بات جدہ میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر لطیف اکبر نے کشمیر اؤرسیز کمیٹی جانب سے اپنے اعزاز میں دئے گئے عشایہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔۔ انھوں نیکہ مجھے یہ دیکھ کرخوشی ہوئی کہ یہاں پر آپ لوگ اکھٹا ہیں اورمل کر کام کررہے ہیں۔ایک ہوکر پروگرام کرتے ہیں۔ اپ لوگ مقامی قوانین کااحترام کرتے ہوئے کشمیر کاز کے لئے بہترکام کرسکتے ہیں۔ انھوں نے پاک سعودی تعلقات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت نے ہمیشہ پاکستانیوں کے ساتھ شفقت اور ہمدردی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کشمیر کے معاملے میں پاکستان کاساتھ دیا ہے اور پاکستان کی معاشی استحکام میں بھی بڑا ساتھ دیا ہے۔ انھوں جموں کشمیر کمیٹی اوورسیز کے تمام عہداروں اور ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ خاص طور سے چیئرمین سردار وقاص عنایت، سردار محمداشفاق، عبدالطیف عباسی، چودھری خورشید، چودھری محبوب، سردار مہتاب سرور، راجہ شمروز، چودھری معروف حسین، عمران اکرم، شجاع اعوان، راجہ ریاض، شریف زمان اور دیگرکا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے پاکستانیوں سے ا پیل کی وہ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیں۔ انھوں نے پا کستان کے سابق وزیرآعظم ذوالفقار علی بھٹو کے کارناموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھوں پاسپورٹ کے حصول میں آسانی پیدا کی جس سے لاکھوں پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع میسر ہوئے۔ تقریب سے انجینئر عارف مغل، چودھری تصور حسین، چودھری اکرم گجر، جان گلزار، سابق وفاقی وزیرچودھری شہبازحسین اور سردارعنایت اللہ عارف نے بھی خطاب کیا۔
============================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC