چلاس کےقریب غذرسے راولپنڈی جانےوالی کوسٹر پر فائرنگ کا واقعہ – خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل

چلاس کےقریب غذرسے راولپنڈی جانےوالی کوسٹر پر فائرنگ کا واقعہ
شاہراہ قراقرم پر چلاس میں غذر سے راولپنڈی جانے والی کوسٹر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔کوسٹربے قابو ہوکر سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرائی گئی جس کے بعد ٹرک میں آگ لگ گئی ۔۔حادثے میں آٹھ افراد جاں بحق ہوگئےہیں۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نےواقعے کا نوٹس لیتے ہوئےخصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔
================

پاکستان اور امریکہ کے درمیان مختلف امور پر مشاورت جاری ہے
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان مختلف امور پر مشاورت جاری ہے اورمختلف امور پر مشاورت کو آگے بڑھانے کیلئے دوروں کا تبادلہ بھی ہوتا ہے۔اسی تناظر میں آبادی، پناہ گزین اور ہجرت کے بارے میں امریکی نائب وزیرجولیٹا والس نوئیس نے 4 سے 6 دسمبر کو پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ترجمان نے مزید کہا ہے کہ افغانستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی ٹام ویسٹ 7 سے 9 دسمبر تک پاکستان کا دورہ کریں گےجبکہ امریکی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری الزبتھ ہورسٹ 9 سے 12 دسمبر تک پاکستان کا دورہ کریں گی۔یہ دورے امریکہ کے ساتھ افغانستان کی صورتحال سمیت مختلف امور پر جاری مذاکرات کا حصہ ہیں۔

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں بلاتفریق جاری
کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کی بھی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں بلاتفریق جاری ہیں۔۔کیسکو کے زیر انتظام تمام علاقوں میں اب تک 492 بجلی چوروں کےخلاف ایف آئی آردرج کئے جاچکے ہیں،،ریجن میں بلوں کی عدم ادائیگی پر391 کنکشن منقطع کردیئے گئے،،بجلی چوروں کو عدم ادائیگی پرڈیٹکشن کی مد میں 32 کروڑ79لاکھ86ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔اب تک ڈیٹکشن وجرمانہ کی مد میں 28 کروڑ70لاکھ37ہزارروپے وصول بھی کیئے جاچکے ہیں۔


لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دوسوننانوے صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن کے خلاف مقدمات درج کئے گئے،،تمام کنکشن منقطع کرکے ان کو تین لاکھ اناسی ہزار ایک سو بیالیس یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت ایک کروڑ چھپن لاکھ ستاون ہزار آٹھ سو بہتر روپے ہے۔ 85 روز سے جاری مہم کےبتیس ہزار380 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔اکتیس ہزار997 کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں،اس دوران تیس ہزار996 درخواستیں دی گئیں

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC