پاکستان سنی تحریک کا پالیسی ساز جنرل ورکرز اجلاس جنرل ورکرز اجلاس میں علمائے اہلسنت سمیت پارٹی رہنما عہدے داران اور کارکنان شریک

پاکستان سنی تحریک ملک بھر سےاہلسنت کی سب سے بڑی سیاسی مذہبی جماعت بن کر ابھرے گی،صدر پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری

پاکستان سنی تحریک اور علمائے اہل سنت ثابت کریں گے یہ ملک یارسول اللہ کہنے والوں کا ہے، ثروت اعجاز قادری

علماء مشائخ عوام اہلسنت کو پورے پاکستان میں ایک پلیٹ فارم پر جمع کریں گے،علامہ بلال سلیم قادری

ملکی سالمیت سب زیادہ عزیز ہے،سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی

کراچی: پاکستان سنی تحریک کا حضرت چھٹن شاہ بابا کے مزار کھارادر کے علاقے میں پالیسی ساز جنرل ورکرز اجلاس میں علماء کرام کارکنان اور عہدے داران نے شرکت کی۔جنرل ورکرز اجلاس میں کارکنان پرجوش نظر آئے۔اجلاس کے موقع پر کھارا در کا علاقہ پاکستان سنی تحریک کے کارکنان کے نعروں سے گونج اٹھا۔صدر پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری نے کارکنان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اور ہاتھ ہلا کر کارکنان کے نعروں کا جواب دیا۔صدر پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سنی تحریک ملک بھر سےاہلسنت کی سب سے بڑی سیاسی مذہبی جماعت بن کر ابھرے گی۔پاکستان سنی تحریک اور علمائے اہلسنت ثابت کریں گے یہ ملک یارسول اللہ کہنے والوں کا ہے۔ہم بانیان پاکستان کی اولاد ہیں ہمیں سب سے پہلے پاکستان کی سالمیت عزیز ہے۔پاکستان کے اندرونی بیرونی دشمنوں سے مقابلے کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔غیر ملکی بالخصوص افغانیوں کی پاکستان نے عرصہ دراز سے سب کی میزبانی کی ہے اب ان سب کو اپنے ملکوں میں واپس جانا چاہیے۔ملک میں دہشتگردی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے گرینڈ آپریشن جاری رہنا چاہیے ہم آرمی چیف سمیت دیگر ملکی سلامتی اداروں کو پاکستان کے درپیش معاشی دہشتگردی اسمگلنگ سمیت چیلنجز کے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء مشائخ عوام اہلسنت کو پورے پاکستان میں ایک پلیٹ فارم پر جمع کریں گے۔ہم نے پاکستان میں اہلسنت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا عہد کیا ہے۔کارکنان اپنی جدوجہد کو تیز کر دے علماء مشائخ عوام اہلسنت پاکستان سنی تحریک کے پلیٹ فارم پر جمع ہونے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیت کو بروئے کار لائے۔محکمہ اوقاف نے اہلسنت کے تشخص کوبدنام کرنے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے۔جلد محکمہ اوقاف کے خلاف ایک بڑی تحریک کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔کارکنان سنی تحریک مزارات کے اعتراف خرافات کو خاتمے کے لیے تیاریاں شروع کر دیں۔سنی تحریک ملک بھر دوبارہ فعال ہورہی ہے۔گھر گھر جا کر سنی تحریک کا پیغام دیں پاکستان سنی تحریک کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام جنرل ورکرز اجلاس مین شاہرا چھٹن شاہ بابا پہ منعقد کیا گیا۔جس میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی اس موقع پر مرکزی نائب صدور حافظ محبوب علی ستو خالد قادری صوبہ سندھ کے صدر عمران سہروردی مرکزی کوآرڈینیٹر محمد طیب قادری، عبداللہ اکرم قادری،مفتی طاہر ذیشان سمیت اراکین رابطہ کمیٹی و ڈسٹرکٹ انچارجز نے شرکت کی اور خطاب بھی کیے۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC