سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نہ صرف سعودی عوام بلکہ یہاں رہنے والے دیگر ممالک کے لاکھوں افراد کی تفریح کا خیال رکھتی ہے اور اس کے روح رواں شہزادہ محمد بن سلمان جنہوں نے ویثرن 2030ء کے تحت یہاں رہنے والے تمام افراد کیلئے یکساں سہولیات پہنچانے کا وعدہ کیا ہے،

ریاض (امیر محمد خان سے ) سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نہ صرف سعودی عوام بلکہ یہاں رہنے والے دیگر ممالک کے لاکھوں افراد کی تفریح کا خیال رکھتی ہے اور اس کے روح رواں شہزادہ محمد بن سلمان جنہوں نے ویثرن 2030ء کے تحت یہاں رہنے والے تمام افراد کیلئے یکساں سہولیات پہنچانے کا وعدہ کیا ہے، جس میں انکے لئے تفریح مواقع بھی فراہم کئے جارہے ہیں، شاندار جدہ سیزن، شاندار ریاض سیزن اور دیگر شہروں میں یہ مواقع پیدا کئے جاتے ہیں جس میں مقامی و غیر ملکی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں جسکی کو ئی فیس نہیں ہوتی ۔ اسی طرح اسوقت


ریاض سیزن کی رنگارنگ تقریبات جاری ہیں جس میں مختلف ممالک کے ثقافتی ویک منائے جا رہے ہیں جبکہ پاکستانی ثقافت پر مبنی ویک کا آغاز 26 نومبر سے ہو رہا ہے جس میں پاکستان سے نامور آرٹسٹ شریک ہونگے اور پاکستان کے علاقائی رنگوں کو اجاگر کیا جائے گا۔سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم بھر پور محنت سے یہ غیرملکیوں و مقامی لوگوں کیلئے بہترین پروگرام مرتب کرتی ہیں، اس سلسلے میں گزشتہ دنوں ریاض میں سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم نے پاکستانی اور دیگر ایشیائی ممالک کے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سویدی پارک میں ریاض سیزن کے تحت مختلف ممالک کے ثقافتی ویک منانے کا سلسلہ جاری ہے جس میں 26 نومبر کو پاکستان ویک کا آغاز ہو رہا ہے جس میں پاکستان کے تمام علاقائی رنگ نمایاں ہونگے اور نامور آرٹسٹ اپنی پرفارمنس سے لوگوں کو محظوظ کریں گے جبکہ دارالحکومت ریاض سمیت سعودی عرب بھر سے لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی رنگارنگ تقریبات سے محظوظ ہوسکیں گے نوشین وسیم کا مزید کہنا تھا کہ سعودی گورنمنٹ کی جانب سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے تارکین وطن کے لئے تفریح سے بھرپورمفت ایونٹس کا انعقاد خوش آئند ہے جس میں پاکستانیوں کو بڑھ چڑھ کر شرکت کرنی چاہئے اور دیار غیر میں اپنے وطن کی تہذیب و تمدن اور کلچر سے محظوظ ہونا چاہئے۔
==================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC