وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز جواد سہراب ملک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی ہنر مند افرادی قوت کے لئے بے شمار مواقعے موج ود ہیں ہماری کوشش ہے کہ پاکستان سے مزید ہنر مند افراد کو سعودی عرب میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں ملازمتیں دلوائی جائیں

جدہ (امیر ۔بمد خان سے) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز جواد سہراب ملک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی ہنر مند افرادی قوت کے لئے بے شمار مواقعے موج ود ہیں ہماری کوشش ہے کہ پاکستان سے مزید ہنر مند افراد کو سعودی عرب میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں ملازمتیں دلوائی جائیں

جدہ قونصلیٹ میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک کا کہنا تھا کہ ان کے دورہ سعودی عرب کے دوران ہیومین ریسورس کمپنیوں سمیت دیگر اہم کمپنیوں سے اہم معاہدے طے پائے ہیں جن کی بدولت پاکستان سے مزید ہنر مند افراد سعودی عرب میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں ملازمتیں حاصل کر سکیں گے پاکستان سے ہر سال پانچ لاکھ کے قریب پاکستانی سعودی عرب آتے ہیں جو یہاں جاری ترقیاتی منصوبوں میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں اوورسیز پاکستانیوں سہولت کے لئے پنجاب اور اسلام آباد میں ڈیسک کا قیام کیا گیا ہے جو کہ دیگر صوبوں کے لیے بھی جلد قائم کر لیجیے گا،تقریب 45 منٹ تاخیر سے شروع ہوی جس پر کمیونٹی کے اراکین نے احتجاج کیا سابق وفاقی وزیر نے اعتراض کیا کہ ہم آپکی رعایا نہیں کہ انتظار کریں اپنا کام چھوکر، معاون خصوصی نے اعتراض کا جواب دیا کہ میں تو فارغ بیٹھا تھا قونصلیٹ کے افسران نے بتایا کہ کمیونٹی ابھی نہیں آئی ہے ۔ڈاکٹر منصور میمن نے بھی تاخیر پر اعتراض کیا ۔تاخیر کی وجہ تقریب گاہ میں صوفوں کا بندوبست تھا صوفے لگائے گئے جہاں مسلم لیگ سعودی عرب کے چئیرمین چوہدری محمد اکرم کو بٹھایا گیا ۔
=======================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC