رپورٹ محمد عامر صدیق ویانا اسٹریا
جیوے پاکستان نیوز کے بیورو چیف اسٹریا و پاکستانی سینیئر صحافی و کالم نگار محمد عامر صدیق رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔
دعوت ولیمہ کی تقریب ویانا کے مقامی ریسٹورنٹ میں کی گئی۔ دعوت ولیمہ کی تقریب میں سفیر پاکستان افتاب احمد کھوکھر،سفارت خانہ پاکستان کے
کمیونٹی افیئر کونسلر شہزاد سلیم،یونائٹڈ نیشن (یو این سی اے وی) پریس کے صدر عبداللہ شریف،اسٹریا پولیس فاؤنڈیشن کے جنرل سیکٹری ہیرمان کرو ہیر،یونیورسل پیس فریڈیشن کی پریزیڈنٹ ڈومینیکا پیٹر،وومن فیڈریشن اف پیس اور اسٹرین ارٹسٹ ایڈت فلیش برگر،سفارت خانہ پاکستان کے اسٹاف، اسٹریا میں موجود صحافی برادری،عزیزواقارب، دوست احباب اور پاکستانی کمیونٹی کے مختلف عہدے داران ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تمام مہمانوں نے محمد عامر صدیق کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پرمبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دعوت ولیمہ کی تقریب میں دلہا، کے چچاؤں غلام مصطفی گجر اور غلام مرتضی گجر، کی جانب سے دعوت ولیمہ پر آنے والے تمام مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔اور بہترین کھانے سے تمام مہمانوں کی تواضع کی گئی–جیوے پاکستان نیوز کی پوری ٹیم کی جانب سے عامر صدیق کو بہت بہت مبارک باد اور نیک تمنائیں اور دعائیں ان کے لیے۔
=========================
https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC