آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے دس ڈسٹرکٹ میں پہلی پاکستانی شاپ ( فریسکو سویٹ اینڈ فوڈ) کا افتتاح…

رپورٹ: محمد عامر صدیق ویانا اسٹریا۔

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے دس ڈسٹرکٹ میں پہلی پاکستانی شاپ ( فریسکو سویٹ اینڈ فوڈ) کا افتتاح ہوا

جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ویانا میں مقیم پاکستانیوں کو اب ویک اینڈ پر حلوہ پوری کا ناشتہ بھی ملے گا ۔ اور پاکستانی مٹھائی بھی دستیاب ہے۔

دارالحکومت ویانا کے دس ڈسٹرکٹ میں پہلی پاکستانی شاپ ( فریسکو سویٹ اینڈ فوڈ) کا افتتاح ہوا جس میں پاکستانی سفارتخانے سے کمیونٹی آفیر کونسلر شہزاد سلیم کی خصوصی شرکت کے علاوہ سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیت نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ویانا میں پاکستانی سویٹ شاپ کی بنیاد رکھنے والے ناصر محمود کا کہنا تھا کہ ویانا میں مقیم پاکستانیوں کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے یہ کام شروع کیا ہے کمیونٹی سے

بھی امید رکھتا ہو کہ میرے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گئے ۔ افتتاح کے موقع پر آنے والے سامعین کو بریانی چائے اور گرما گرم سموسے اور مٹھائی سے تواضع کی گئی۔
==========================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC