سعودی عرب میں خواتین کی فلاحی اور ادبی تنظیم نے کلب کی دسوین سالگرہ پر رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا

جدہ ۔امیر محمد خان سے سعودی عرب میں خواتین کی فلاحی اور ادبی تنظیم نے کلب کی دسوین سالگرہ پر رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گا الیٹ کلب سعودی عرب کی جانب سے دس سال مکمل ہونے پر رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا ۔جس میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔الیٹ کلب کلب کی بانی جویرہ اسد ے اس موقع پر بتایا کہ ہماری تنظیم سماجی، فلاحی، ادبی اور کام انجام دیتی جس میں بے شمار پاکستانی خواتین بڑی تعداد میں شرکت کرتی ہیں ۔
اس موقع پرکلب کی بانی جویریہ اسد نے کہاکہ الیٹ کلب سعودی عرب نے خواتین اور بچوں کو ایک معیاری پلیٹ فارم مہیا کیا

جہاں انھوں نے اپنی سماجی، کاروباری ، تعلیمی اور معاشرتی صلاحیتوں کو بہتر بنایا۔ الیٹ کلب کی بانی جویریہ اسد کے ساتھ سعدیہ تجمل،ثّنا بتول ،شفق عمران ، شامل تھیں۔ فریال حسن، سارہ حسن ، مائرہ وقار اور ثّمینہ ہاشمی نے بطور معاون مہمان رکن تقریب میں حصہ لیا۔
کلب میمبرز حنا تنویر اور یوحی سلطانہ نے خوب صورت فیشن واک کا اہتمام کیا جس کا مرکزی خیال خواتین کو اپنی انفرادیت اور خود اعتمادی کو مضبوط کرنے پر مبنی تھا۔ تمام ماڈلز نے دیدہ زیب لباس زیب تن کیئے اور حاظرین سے داد وصول کی۔ کلب کی جانب سے ایک دلچسپ خاکہ بھی پیش کیا گیا موقع پر سرگرم ارکان کو ان کی كاوشوں كے اعتراف میں خصوصی اعزازی ایوارڈز بھی دیۓ گۓ۔۔ ۔
========================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC