میڈیکل سپر نٹنڈنٹ گورنمنٹ لیڈی ایچی سن ہسپتال ،پروفیسر ڈاکٹر امیر افضل نے کہا ہے کہ لیڈی ایچی سن ہسپتال تاریخی اہمیت کاحامل ہسپتال ہے جو 200بیڈز پرمبنی ہے جس میں زچہ وبچہ کی صحت کے حوالے سے تمام تر طبی سہولیات حکومت پنجاب کے احکامات پر مریضوں کو فراہم کی جارہی ہیں

لاہور( مدثر قدیر )میڈیکل سپر نٹنڈنٹ گورنمنٹ لیڈی ایچی سن ہسپتال ،پروفیسر ڈاکٹر امیر افضل نے کہا ہے کہ لیڈی ایچی سن ہسپتال تاریخی اہمیت کاحامل ہسپتال ہے جو 200بیڈز پرمبنی ہے جس میں زچہ وبچہ کی صحت کے حوالے سے تمام تر طبی سہولیات حکومت پنجاب کے احکامات پر مریضوں کو فراہم کی جارہی ہیں،اس ہسپتال کا آغاز 1887میں ہوا ۔ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کردہ سہولیات اور فیکلٹی ممبران کی تعیناتی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہوتی اس وقت ہسپتال میں زچہ بچہ کی صحت کے حوالے سے دو یونٹ کام کررہے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال کی

ایمرجنسی 24گھنٹے فنکشنل رہتی ہے جس میں اندورن شہر لاہور اور اردگرد کے علاقوں کے رہنے والے مریض رجوع کرتے ہیں ایمرجنسی میں بیڈز کی تعداد 7جبکہ آئی سی یو میں 18اور نرسری میں فنکشنل انکیوبیٹرز کی تعداد تین ہےجبکہ 3آپریشن ٹھیٹرز میں مریضوں کی صحت کے حوالے سے تمام تر وسائل دستیاب ہیں ۔پروفیسر ڈاکٹر امیر افضل کا دوران گفتگو کہنا تھا کہ گائنی کے مریضوں کی مزید تشخیص حوالے سے الٹراسائونڈ ،ایکسرے اور میمو گرافی کی کی مشینیں مکمل طور پر فنکشنل ہیں جبکہ خون کے ٹیسٹوں کی سہولیات کے لیے ہسپتال کی لیب سے مریض رجوع کرتے ہیں اگر کسی مریض کو ایم آئی آر ،سی ٹی اسکین اور دیگر خون کے ایسے ٹیسٹوں کی سہولت درکار ہو جو ہسپتال میں نہیں ہورہے تو ان کو اس کے لیے میو ہسپتال ریفر کیا جاتا ہے کیونکہ میوہسپتال اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے ہمارا ایم او یو سائن ہے ۔اس موقع پر پروفیسر امیر افضل نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ہسپتال میں مریضوں کے لیے ادویات وافر تعداد میں موجود ہیں اور کسی مریضہ اور اس کے لواحقین کو علاج معالجے کے ضمن میں کوئی شکایت ہو تو وہ براہ راست مجھ سے دفتری اوقات میں رابطہ کرسکتے ہیں ۔
==========================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC