رپورٹ محمد عامر صدیق ویانا اسٹریا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا آسٹریا میں ڈاکٹر نور الدین کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے سلسلے میں قرآن خوانی اور محفل کا انعقاد کیا گیا۔جو کہ کچھ عرصہ پہلے پاکستان میں وفات پا گئی تھیں۔ مورخہ 24 ستمبر 2023ء بروز اتوار منہاج القرآن اسلامک سنٹر ویانا میں ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی۔ محفل میں دیگر کے علاوہ مرحوم کے عزیز و اقارب،بہت بڑی تعداد میں خواتین، منہاج القرآن کے اراکین و صدر شیخ محبوب عالم اور بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ قرآن خوانی کے بعد محفل ذکر کا آغاز مالک انور کی تلاوت سے ہوا۔ حاجی اکبر اور شہریار خان نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ حفیظ اللہ قادری نے ختم شریف پڑھا اور خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا۔ زندگی اور موت یہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ ہر دی ہوئی روح نے آخر موت کا ذائقہ چکھنا ہے موت ایک اٹل حقیقت ہے اس سے دنیا کا کوئی بڑے سے بڑے آدمی انکار نہیں کرتا ہر انسان نے آخر کار اس موت کی وادی میں جانا ہے۔ایصال ثواب کا منشا عموماً یہ ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کی برکت سے میت سے عذاب میں تخفیف کر دیتے ہیں یا دور فرما دیتے ہیں، کبھی میت کے درجات کی بلندی یا میت پر شفقت و ترحم ہوتا ہے۔محفل کے اختتام پر صلوۃ السلام شہریار خان نے پڑھا اور آخر میں حفیظ اللہ قادری نے مرحومہ کے لئے اجتماعی فاتحہ خوانی کرائی۔ اجتماعی دعا میں مرحومہ اور تمام مرحومین کے درجات کی بلندی، امت مسلمہ، پاکستان کی ترقی وسلامتی اور خوشحالی کے لئے دعائیں کیں۔ اجتماعی دعا کے بعد ڈاکٹر نور الدین مرحومہ کے بیٹے نے تمام حاضرین کا ان کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے منعقد کی گئی محفل میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ محفل کے اختتام پر حاضرین کی تواضع لنگر سے کی گئی۔
=========================
https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC