جدہ (امیر محمد خان سے )جدہ میں پاکستانیوں نے سعودی عرب کے 93ویں قومی دن پر پرجوش اور شاندار تقاریب کا اہتمام کیا۔ واضح رہے کہ قومی دن کے موقع پر سعودی حکومت کی جانب سمندر پر لاکھوں مقامی اور غیرملکیوں خاندانو نے سعودی فضائیہ کا شاندار ائر شو دیکھا، ہوٹلوں کے کھانے پراس دن کیلئے خصوصی رعائت کا اعلان ہوا۔ جدہ میں پاکستانیوں کی سب سے بڑی تقریب سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری شفقت نے اپنے ادارے کی جانب سے منعقد کی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ، سعودی فنکاروں نے تلواز رقص پیش کیا جس میں بڑی تعداد میں سعودی اور پاکستانیوں نے انکے ہمراہ رقص کرکے تقریب کا شاندار بنایا۔ مقامی فنکار نعیم سندھی نے عربی زبان میں پرجوش گیت پیش کئے تقریب میں پاکستان کمیونٹی اور سعودی مہمانوں نے بھر پور شرکت کی۔تقرئب کے مہمان خصوصی جدہ قونصلیٹ کے قونصل ویلفئیر ثاقب علیخان اور جرنل نائف الماکی تھے م۔ پرجوش
تقریب سے سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین، یکجہتی فورم کے چئیرمین ریاض بخاری، چوہدری محمد اکرم اور میزبان چوہدری شفقت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے یوم الوطنی پر سعودی عوام اور سعودی حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں مقررین نے کہا کہ پاکستان می معیشت کی بہتری کیلئے سعودی عرب کا کلیدی کردار ہے یہا ں برسرروزگار لاکھوں پاکستانی نہ صرف ذرمبادلہ پاکستان بھیج رہے ہیں بلکہ وہ اپنے خاندانوں کی کفالت کررہے سعودی حکومت کا پاکستان کیلئے امداد کا لامتناہی سلسلہ ہے، سعودی عرب میں پاکستانی بھی نہائت ایمانداری اور محنت سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں انہیں سعودی عرب کے قوانین کا بھر پور احترام کرنا چاہئے۔یوم الوطنی کے موقع پر ایک عصرانہ جموں و کشمیر کے سردار واقاص نے تقریب منعقد کی جس میں مہمان خصوصی قونصل جنرل خالد مجید تھے شرکاء نے سعودی یوم الوطنی کا کیک کاٹا ا س موقع پر برطانیہ سے آئی ہوئی مانچسٹر کی مئیر شاہینہ ہارون راجہ نے خصوصی شرکت کی اور سعودی عوام کا یوم الوطنی کی مبارکباد پیش کی۔
پاکستان مسلم لیگ ن جدہ کے جنرل سیکرٹری مہر عبدالخالق لک صاحب کی جانب سے سعودی یوم الوطنی کی شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیاتقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر احسن اقبال مرکزی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن پاکستان و وفاقی وزیر تھے تقریب کی صدارت مرکزی سیکر ٹری جنرل مسلم لیگ ن سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے عظیم قومی دن پر سعودی حکومت اور سعودی بھائیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں پاکستان اور سعودی عرب لازوال اور روحانی رشتوں میں منسلک ہیں میڈیا نمائیدگان سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے اور الیکشن میں حصہ لیں گے اور چوتھی دفعہ وزیراعظم بن کر معیشت کی بہتری کے لئے اہم رول ادا کریں گے سب سے مل کر سعودی قومی دن پر کیک کاٹا
============================
https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC