نگران وفاقی وزیر انیق احمد نے سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربعیہ سے ملاقات کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ برس حج کے موقعہ پر پاکستانی عازمین کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی اور روڈ ٹو مکہ کے لئے کراچی سے بھی فلائٹ آپریشن شروع ہوجائے گا
سعودی دارالحکومت ریاض میں نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق الربعیہ سے ملاقات کی جس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سعودی وزیر حج سے ملاقات کے دوران پاکستانی عازمین حج کے لئے پرانے منی’ میں جگہ دینے کی اپیل کی ہے جس پر یقیناً ہمیں کامیابی ملے گی اور ہم کہہ سکتے ہیں کہ گزشتہ سالوں کی نسبت آئندہ حج 2024 میں پاکستانی عازمین کو رہائش،ٹرانسپورٹ اور کھانے کے حوالے سے مزید بہتر سہولیات میسر آئیں گی ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کا کہنا تھا کہ روڈ ٹو مکہ کے لئے ابھی اسلام آباد ائیرپورٹ سے سہولت دی گئی ہے تاہم قوی امکان ہے کہ آئندہ سال کراچی سے بھی روڈ ٹو مکہ عازمین کے لئے فلائٹ اپریشن شروع ہوجائے گا جبکہ ہماری کوشش ہے کہ لاہور سے بھی روڈ ٹو مکہ کی سہولت فراہم ہو
======================
https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC