اسکائی الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امین سکھیرا کی جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے لیے محمد وحید جنگ سے خصوصی گفتگو ۔
پاکستان میں مہنگی بجلی کے بڑھتے ہوئے مسائل کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد سولر انرجی کی طرف مائل ہو رہی ہے اس شعبے میں کیا اہم پیش رفت ہو رہی ہے اور لوگ سولر انرجی کے حوالے سے کس قسم کی معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں اور سولر انرجی کے استعمال کے حوالے سے ان کے تجربات کیا ہیں سولر انرجی استعمال کرنے والوں کو کیا فوائد حاصل ہو رہے ہیں اور زندگی میں کتنی آسانی پیدا ہو رہی ہے اس حوالے سے سولر انرجی کے شعبے میں شاندار کامیابیاں حاصل کرنے والی پاکستان کی مشہور کمپنی سکائی الیکٹرک کے سی ای او امین سکھیرا سے
پاکستان کی سرکردہ نیوز ویب سائٹ جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے لیے سینیئر صحافی محمد وحید جنگ نے خصوصی گفتگو کی اس موقع پر امین سکھیرا نے کن خیالات کا اظہار کیا بائرین کی دلچسپی کے لیے ان سے ہونے والی گفتگو
یہاں پیش خدمت ہے ۔امین سکھیرا صاحب سولر کی بڑی نمائش کے حوالے سے اپ کیا تبصرہ کریں گے ۔جی ماشاءاللہ یہاں بڑی کمپنیاں ائی ہوئی ہیں
اور جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ شعبے میں بڑا کام ہو رہا ہے لوگوں کو کافی اگاہی مل رہی ہے دراصل اس وقت ملک میں اکنامک چیلنجز ہیں بجلی مہنگی ہوتی جا رہی ہے افورڈیبل ریٹس پر سولر کی طرف لوگوں کا رجحان بڑھ رہا ہے پہلے لوگوں کو اتنا پتہ نہیں تھا کہ سولر انرجی گھر
پر کیسے استعمال کی جا سکتی ہے اب اس کا ہی الیکٹرک اور دیگر کمپنیوں کے ذریعے لوگوں کو معلومات مل رہی ہے لوگ اپنے گھروں میں سولر بجلی استعمال کر رہے ہیں اس کا بہت اچھا رسپانس ہے اور لوگ بہت مطمئن ہیں اور ان کو کافی سہولت اور اسانی ہو گئی ہے اس کا پے بیک بھی اچھا ہے دو سے تین سال میں بغیر بیٹری کے پے بیک بہت اچھا ہے اس لیے لوگ اس سروس کو پسند کر رہے ہیں اور سولر انرجی کے استعمال میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے لوگوں کو اکنامک بینیفٹ بھی مل رہا ہے کلائمیٹ چینج کے ساتھ سولر کا اپشن بہت اچھا ہے اج کل تو بغیر اے سی کے
25 سے 30 ہزار بل ا رہا ہے لہذا لوگ سولر لگوا رہے ہیں انے والے دنوں میں یہ ٹیکنالوجی مزید ٹرانسفارم ہوگی کیونکہ انے والے وقت میں سولر کی زیادہ کھپت ہوگی لوگ بڑی تیزی سے سولر انرجی پر سوچ کر رہے ہیں ابھی اگست کے مہینے میں جو بجلی کے بل ائے ہیں اس کے بعد سولر کی طرف رجحان اور زیادہ ہو گیا ہے ہمارے پاس لوگوں کا رسپانس بہت اچھا ہے ہمارے زیادہ تر کسٹمرز مکمل طور پر سولر پر ان ہزار کر رہے ہیں اور گرڈ کی بجلی استعمال نہیں کر رہے ۔
ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ ہاں بعض لوگ کہتے ہیں کہ سولر مہنگا ہو گیا ہے لیکن میں اپنے کسٹمرز کو ہمیشہ ایک بات کہتا ہوں کہ اپ انے والے کل کی مہنگائی کی نسبت آج کے ریٹ پر نظر رکھیں ڈالر کا ریٹ دیکھیں گاڑیوں کی قیمت دیکھیں چند لاکھ روپے کی گاڑی آج کتنے لاکھ کی ہے انے والے دنوں میں مزید مہنگائی ہوگی تو بہتر ہے اپنے فیصلے آج کر لیں انرجی کے استعمال میں خود مختاری حاصل کر لینا ہی بہتر فیصلہ ہے جن لوگوں نے یہ فیصلہ کر لیا ہے وہ سکون میں ہیں ۔
کوالٹی اور بہتر افٹر سیل سروس کے حوالے سے استفسار پر انہوں نے بتایا کہ ہماری کمپنی کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کرتی ہم نے بہترین انونٹر اور بہترین کوالٹی کے کیبل کے استعمال پر توجہ دی ہے اعلی کوالٹی کے سیل استعمال کر رہے ہیں اور سمجھنے کی بات یہ ہے کہ اصل چیز سسٹم لگوا لینا نہیں ہوتا بلکہ افٹر سیل سروس زیادہ اہمیت رکھتی ہے جو لوگ چھت پر سسٹم لگا رہے ہیں وہ سوچیں کہ یہ 30 سال چلنا ہے اگر کسی ایسی کمپنی سے سسٹم لگوا رہے ہیں جو کل کو غائب ہو جائے یا سروس کی ذمہ داری نہ لے تو پھر ان کے لیے مسائل ہوں گے ہماری کمپنی اس حوالے سے بہترین سروس دے رہی ہے ہمارا سافٹ ویئر انٹیلیجنس نیٹ ورک ہے جو فالٹ اور خرابی کا پتہ لگاتا ہے اور گھر پر ہم مسئلہ حل کر دیتے ہیں کیونکہ یہ سافٹ وئر ہم نے بنایا ہے اور اس کے مسائل کو بخوبی سمجھتے ہیں اگر کوئی مسئلہ اتا ہے تو فوری طور پر اس کو حل کیا جاتا ہے سولر کی امپورٹ کے حوالے سے پالیسی سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس حوالے سے نرم پالیسی بنانی چاہیے اور لوگوں کو امپورٹ کی اجازت ہونی چاہیے کیونکہ اس میں ملک اور قوم کا فائدہ ہے اگر ون ٹائم امپورٹ پر پیسہ خرچ کر کے 30 سال کی بچت کرنی ہے تو یہ مفید فیصلہ ہے اپنے کیریئر کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ میرا تعلق بہاول نگر سے ہے میں نے قائد اعظم یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد کچھ عرصہ اسلام اباد میں کام کیا اور پھر 1999 میں امریکہ چلا گیا سال 2016 میں واپس ایا اور سال 2017 سے اس کا یہ الیکٹرک چلا رہا ہوں ہماری کمپنی کی بنیادی کامیابی کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہ کرنا اور افٹر سیل سروس کی بہترین خدمات فراہم کرنا ہے ۔انے والے دنوں میں ہم پاکستان سے باہر نکل کر جاپان اور امریکہ میں بھی اپنی سروسز فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔کمپنی کے تو صحیح منصوبوں پر کام ہو رہا ہے ۔
https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC