معاشی اور اقتصادی معاملات میں آرمی چیف اور نگران وزیراعظم کی دلچسپی حوصلہ افزا ہے ، سب پاکستانیوں کو ایک قوم بن کر کام کرنا ہوگا ہر قسم کی نفرت اور تعصب کو چھوڑ کر ملک کے لیے سوچیں ۔ یہ ملک بڑی قربانیوں سے حاصل کیا گیا ہے ملک ہے تو سب کچھ ہے ۔ اوساکا لائٹنگ کے چیف ایگزیکٹو شمیم احمد کا خصوصی انٹرویو ۔

معاشی اور اقتصادی معاملات میں آرمی چیف اور نگران وزیراعظم کی دلچسپی حوصلہ افزا ہے ، سب پاکستانیوں کو ایک قوم بن کر کام کرنا ہوگا ہر قسم کی نفرت اور تعصب کو چھوڑ کر ملک کے لیے سوچیں ۔ یہ ملک بڑی قربانیوں سے حاصل کیا گیا ہے ملک ہے تو سب کچھ ہے ۔ اوساکا لائٹنگ کے چیف ایگزیکٹو شمیم احمد کا خصوصی انٹرویو ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کامیاب اور نامور بزنس مین اوساکا لائٹنگ کے چیف ایگزیکٹو شمیم احمد نے گزشتہ دنوں پاکستان کی سرکردہ نیوز ویب سائٹ جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے لیے سینیئر صحافی محمد وحید جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ملکی معاشی اور اقتصادی صورتحال پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ یہ ملک بڑی قربانیوں سے حاصل کیا گیا ہے سب کو مل کر ملک کے بارے میں سوچنا چاہیے اگر یہ ملک ہے تو ہم سب ہیں خدانخواستہ اگر ملک کو کچھ ہوا تو سب کچھ تباہ و برباد ہو جائے گا سب پاکستانیوں کو ایک قوم بن کر کام کرنا ہوگا ہر قسم کی نفرت تعصب چھوڑ کر ملک کے لیے سوچیں اللہ تعالی نے پاکستان کو سب کچھ دیا ہے ہمارے پاس ہر قسم کی دولت اور خزانے موجود ہیں ہمیں صرف اپنے ملک کی قدر کرنا سیکھنا چاہیے ذاتی انا اور مفادات کو پیچھے چھوڑ کر ملکی مفاد کو ترجیح دینی چاہیے ۔

ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ ٹرپل ای فیئر پچھلے 11 سال سے ہو رہا ہے اور اب بارہواں سال ہے الیکٹرک کے شعبے سے منسلک تمام لوگ اس ایکسپو سے بھرپور استفادہ کرتے ہیں انڈسٹری کی بڑی نمائندگی ہوتی ہے اس دوران یہاں سے مینار ہوتے ہیں جس میں بڑے بڑے لوگ ا کر لیکچرز دیتے ہیں مطالبہ لوگوں کو کافی باتیں سیکھنے کا موقع ملتا ہے معلومات میں اضافہ ہوتا ہے ایک چھت کے نیچے بڑے بڑے برانڈز اور مینوفیکچررز موجود ہوتے ہیں بدر ایکسپو والے یقینی طور پر بہت اچھا کام کر رہے ہیں ان کی وجہ سے ہر سال نمائش کے کامیاب انعقاد سے لوگوں کا فائدہ ہوتا ہے یہاں کنٹریکٹرز اتے ہیں فیلڈ سے منسلک لوگ ا کر دیکھتے ہیں کیا کچھ بن رہا ہے کون سی نئی چیزیں مارکیٹ میں ائی ہیں ان کا معیار کیا ہے سب لوگوں کو معلومات ملتی ہے اور لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں ۔
ملک میں انرجی کرائسس کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ صرف انرجی کرائسز نہیں ہے بلکہ ملک کو اور بھی بڑے بڑے کرائسز اور چیلنجوں کا سامنا ہے سچی بات ہے 75 سال میں جو کچھ ہوا ہے اس کا ذمہ دار کسی ایک کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا ہم سب پاکستانیوں نے مل کر اپنے ملک کا بیڑا غرق کیا ہے جو شخص ٹیکس نہیں دیتا وہ بھی ذمہ دار ہے جو بجلی اور گیس چوری کرتا ہے وہ بھی ذمہ دار ہے سخت قانون نہیں بنتے جس کی وجہ سے لوگ چوری کرتے ہیں جو حکومت اتی ہے وہ بھی معذرت کے ساتھ صرف اپنے فائدے اٹھاتی ہے ملک کا بڑا برا حال کر دیا ہے قانون تو بنائے جاتے ہیں لیکن ان پر عمل درامد کرانے والا کوئی نہیں جو قانون بنے ہوئے ہیں اگر ان پر عمل کرا دیا جائے تو مسائل حل ہو سکتے ہیں ہماری مشکل یہ ہے کہ ان قوانین پر عمل کرانے والا کوئی نہیں ملک کا برا حال کر دیا ہے مہنگائی کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے ۔
اس سوال پر کہ کیا کوئی مثبت پہلو نظر ارہا ہے حال ہی میں آرمی چیف اور نگران وزیراعظم نے کاروباری افراد سے ملاقاتیں کی ہیں ان ملاقاتوں کو کیسا دیکھتے ہیں ؟ اس بارے میں ان کا کہنا تھا کہ جی ہاں یہ اچھا اقدام ہے ملکی اقتصادی اور معاشی معاملات میں ارمی چیف اور نگران وزیراعظم کی دلچسپی حوصلہ افزا ہے خاص طور پر ارمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی اقتصادی معاملات میں دلچسپی نے کاروباری افراد کا حوصلہ بڑھایا ہے کاروباری برادری کے رہنماؤں سے ان کی ملاقات کا مثبت پیغام اگے بڑھا ہے اور ملکی معیشت کو بہتر بنانے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنے کا عزم واقعی قابل تعریف ہے ایسا نظر ارہا ہے کہ ارمی چیف ڈالر کی قدر میں شفافیت لانے کرنسی کا کاروبار کرنے والوں پر نظر رکھنے اور انہیں ٹیکس نیٹ میں لانے ایران اور افغانستان سے سمگلنگ کے خاتمے اور ملکی ٹیکس ریونیو بڑھانے میں سنجیدہ ہیں پاکستان کی مختلف سرحدوں پر سمگلنگ اور غیر قانونی تجارتی سرگرمیوں کے خاتمے سے یقینی طور پر پاکستانی تاجروں کو قانونی تجارت کرنے کے مواقع میسر ائیں گے اور ملکی برامدات میں بھی اضافہ ہوگا اور معاشی حالات میں بہتری ممکن ہو سکے گی ۔
بجلی مہنگی ہونے کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ جی ہاں پچھلی حکومت میں کافی مسائل سامنے ائے ہیں اور بجلی بہت مہنگی ہو چکی ہے لوگ بہت پریشان ہیں ہر کسی کا کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے لوگ پریشان ہیں بجلی استعمال نہ کرو تب بھی زیادہ بلا رہا ہے ہاتھ جوڑ کر اداروں سے درخواست ہے کہ سب ادارے مل کر بیٹھیں اور ملک کا سوچیں ۔بنگلہ دیش ہم سے اگے نکل گیا افغانستان کی کرنسی 30 فیصد مستحکم ہو گئی ہے ہم پیچھے کی طرف جا رہے ہیں دنیا اگے جا رہی ہے اب انڈیا کی تو ہم بات ہی نہیں کر سکتے اس کے سامنے تو ہم بہت بونے ہو گئے ہیں ۔ اور یہ سب ہماری اپنی غلطیاں ہیں ہم نے اپنی معیشت کو خود خراب کیا ہے پاکستان کو قدرت نے سب کچھ دیا ہے لیکن ہم اس کی قدر نہیں کرتے ہر شخص اپنا مفاد دیکھتا ہے جبکہ ہمیں سب کچھ چھوڑ کر ملکی مفاد کو ترجیح دینی چاہیے اللہ کرے کہ اب ارمی چیف اور نگران وزیراعظم نے جو ملاقاتیں کی ہیں ان کے نتیجے میں بہتر حل نکل ائے اور ملک بہتری کے راستے پر چل پڑے بجلی چوری اج سے نہیں ہو رہی کئی سال سے یہ سلسلہ چل رہا تھا کہ باقی حکومتیں انکھیں بند کیے بیٹھی تھی ان کو نظر نہیں ارہا تھا انہوں نے بجلی چوری کیوں نہیں روکی لوگوں کو کیوں نہیں پکڑا اب تو منتظر ہیں کہ الیکشن ہوں اور جو بھی ائے وہ ملک کے لیے اچھا کام کرے جو ملک کے لیے اچھا کام کرے گا اس کو اچھا کہیں گے اور جو ملک کے لیے اچھا کام نہیں کرے گا اسے دشمن کہیں گے ۔
ملک کے سب سے بڑے چیمبر کراچی چیمبر کے الیکشن کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جی ہاں 27 ستمبر کو الیکشن ہوں گے اور بی ایم جی کامیاب ہوگی پچھلے 20 22 سال سے خدمت کر رہی ہے ٹمبر مارکیٹ ہو کواپریٹو مارکیٹ ہو گولڈن مارکیٹ ہو جب جب اور جہاں جہاں مسائل ائے ہمارے رہنماؤں نے کاروباری لوگوں کے مسائل حل کرائے اج بھی کراچی چیمبر کے لیے واحد حل بھی ایم جی ہے اس کے علاوہ اور کوئی نہیں ۔کچھ لوگوں کو شوق ہوتا ہے الیکشن لڑنے کا اج کل بھی کچھ اوازیں اٹھ رہی ہیں میرے نزدیک وہ اپنا وقت اور پیسہ برباد کریں گے لیکن شوق پورا کر لیں جیتے گی بی ایم جی ۔زبیر موتی والا اور اللہ بخشے سراج قاسم تیلی نے ساری زندگی لگا دی ۔ بی ایم جی نے بہت محنت کی ہے خدمت کی ہے اور یہ ہی مستقبل ہے ۔
انے والے دنوں میں اوساکا کی وسعت اور نئے پروجیکٹس کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ مشکل حالات میں بھی اوساکا نے اپنا معیار برقرار رکھا ہے پہلے دن سے ہم نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ اعلی معیار اور مناسب قیمت ۔اس پر قائم ہے اور پورے ملک میں ہمارا ڈسٹریبیوشن سسٹم موجود ہے کراچی سے لے کر خیبر تک اس کردو گلگت بلتستان اور بلوچستان میں ہر جگہ ڈسٹریبیوشن سسٹم موجود ہے اگے جوں جوں پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہوں گے بہتر اور نئی ورائٹی متعارف کرائیں گے بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کریں گے اور ایکسپورٹ کا ارادہ ہے مڈل ایسٹ اور دیگر مارکیٹس میں جائیں گے ۔
اخر میں پاکستانیوں کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سب ملک کا سوچیں سب کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ یہ ملک بڑی قربانیوں سے حاصل کیا گیا ہے ہم سب کچھ اس ملک کی وجہ سے ہیں اگر ملک ہے تو سب کچھ ہے لہذا سب اس ملک کی قدر کریں اور ایک قوم بن کر کام کریں ۔
======================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC