میاں خلیل احمد سابقہ صدر پی ٹی ائی( PTI ) آسٹریا کے برادر نسبتی اور آفتاب احمد،چاند احمد کے ماموں (محمد صدیق مرحوم) کہ ایصال ثواب کے لئے محفل کا انعقاد۔

ہر
====================
میاں خلیل احمد سابقہ صدر پی ٹی ائی( PTI ) آسٹریا کے برادر نسبتی اور آفتاب احمد،چاند احمد کے ماموں (محمد صدیق مرحوم) کہ ایصال ثواب کے لئے محفل کا انعقاد۔

رپورٹ: محمد عامر صدیق اسٹریا۔

میاں خلیل احمد سابقہ صدر پی ٹی ائی( PTI ) آسٹریا کے برادر نسبتی اور آفتاب احمد،چاند احمد کے ماموں (محمد صدیق مرحوم) کہ ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی و ختم شریف محفل کا انعقاد بروز ہفتہ 9 ستمبر 2023 مارک اسٹراسے 12 ریگاؤ اسٹریا میں کیا گیا۔ جس میں آسٹریا کے مختلف شہروں سے پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔ اسکے علاوہ پاکستان سے بلوچستان کے منسٹر علاؤالدین مری بھی پروگرام میں موجود تھے۔سب سے پہلے مرحوم کیلئے قرآن خوانی کی گئی۔ بعداذ قرآن خوانی محفل کا آغاز محمد ندیم کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ ہدیہ نعت رسول مقبول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سعادت محمد آفتاب سیفی عظیمی کوارڈینیٹر مراقبہ ہال اسٹریا نے حاصل کی۔ محمد ندیم نے خوبصورت انداز سے نقابت کے فرائض انجام دیے۔ اس موقع پر مختصر خطاب شاہد احمد نے کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا۔ اللہ تعالیٰ نے ہر جاندار پر موت مقرر فرما دی ہے اوراس سے کسی کو چھٹکارا ملے گا اور نہ کوئی اس سے بھاگ کر کہیں جا سکے گا۔ موت روح کے جسم سے جدا ہونے کا نام ہے اور یہ جدائی انتہائی سخت تکلیف اور اذیت کے ساتھ ہو گی اور اس کی تکلیف دنیا میں بندے کو پہنچنے والی تمام تکلیفوں سے سخت تر ہو گی۔ مزید مختصر خطاب ادارۃ المصطفی اسٹریا کے خطیب راجہ اظہر عباس سیالوی نے کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں دنیا کی عیش و عشرت اور زیب و زینت اگرچہ کتنی ہی زیادہ ہو، یہ دھوکے کے سامان کے علاوہ کچھ نہیں ،لہٰذا ہر انسان کو چاہئے کہ وہ دنیا کی رنگینیوں سے ہر گز دھوکہ نہ کھائے ، ذلیل دنیا کو حاصل کرنے کے لئے اپنی قیمتی ترین ٓخرت کو ہر گز تباہ نہ کرے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اپنے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے طفیل ہم سب کا خاتمہ اچھا فرمائے اور ہم پر موت کی سختیاں آسان فرمائے۔ خصوصی خطاب حضرت مولانا عبدالطیف چشتی الازہری ،ڈائیریکٹر پاک دارالاسلام جرمنی نے کیا اور تفصیل سے اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ زندگی کی سب سے بڑی سچائی موت ہے جس سے انکار ممکن ہی نہیں۔ دنیا فانی ہے اس حقیقت کو نہیں بھولنا چاہئے۔جتنی مرضی تدبیریں کر لیں آخر رخصت ہونا ہے ۔موت ایک ایسی چیز ہے جو عزیز سے عزیز چیز کو بھی چھین لیتی ہے ۔ زندگی جیسی قیمتی دولت دے کر موت نصیب ہوتی ہے۔ بندے کا اس جہاں میں فانی ہونا اور پھر اگلے جہاں میں غیر فانی ہو جانا یقینی طور پر اِس دنیا کی حقیقت کے حوالے سے جس کسوٹی کو سمجھنے کی ضرورت ہے وہ یہی ہے کہ یہاں عارضی قیام اور وہاں ہمیش۔ بندہ مومن کا جب اپنے رب سے ملاقات ہونے کا سبب بننے والی موت سے سامنا ہوتا ہے تو بندہ مومن کے لئے اُس کے رب کی جانب سے وہ موت تحفہ کا درجہ حاصل کر لیتی ہے۔حیاتِ آخرت پر ایمان موت سے نڈر بنا دیتا ہے۔جب ایک مومن حیات آخرت کو اسی زندگی کا ایک تسلسل مانتا ہے جو مستقل او ر دائمی ہو گی تو انسان اس کے حصول کے لئے کوشش کرتا ہے۔ اس طرح اس دنیا کو چھوڑنا یا بالفاظِ دیگر موت کو قبول کرنا مومن کو ناگوار نہیں گزرتا بلکہ اس دنیا کوچھوڑ کر دوسری دنیا یعنی آخرت میں جانے کے لئے ایک دلیری اور تیاری محسوس کرتا ہے۔آخر میں مزید کہا کہ مسجدوں کو آباد کریں بچوں کو اپنے ساتھ ضرور لے کر جایا کریں۔ محفل کے اختتام پر جناب حضرت مولانا عبدالطیف چشتی الازہری نے ختم شریف پڑھا اور مرحوم محمد صدیق کے لیے اور تمام امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں مانگی۔ اخر میں میاں خلیل احمد سابقہ صدر پی ٹی ائی( PTI ) آسٹریا کے برادر نسبتی اور آفتاب،چاند کی جانب سے تمام لوگوں کا محفل میں انے کا شکریہ ادا کیا اور تمام مہمانوں کو کھانوں سے تواضع کی گئی۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC