سفیر پاکستان احمد فاروق نے سعودی عرب کی نمایاں کاروباری شخصیات کے علاوہ اہم عہدوں پر فائز افراد سے ملاقات کی


سعودی عرب الجبیل (سعدیہ خان )سفیر پاکستان احمد فاروق نے سعودی عرب کی نمایاں کاروباری شخصیات کے علاوہ اہم عہدوں پر فائز افراد سے ملاقات کی ۔ جس میں اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کا اہتمام تمیمی اور ہارسکو کمپنی کی جانب سے کیا گیا تھا جبکہ

اس ملاقات میں پاکستان ایمبیسی کے جبیل میں تعینات نمائندے جناب مشتاق بلوچ کے علاوہ ہار سکو کمپنی کی نمایاں عہدے داروں جن جناب ارسلان خان شامل تھے ۔سعودی عرب کی مشھور پیٹرو کیمیکل کمپنی سابک سے جناب عارف ریاض صاحب نے بھی شرکت کی۔

سفیر پاکستان نے سعودی عرب میں پاکستانیوں کے لئے کاروباری اور ملازمتوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے رجحان اور نئی تعمیرات کو اہم گردانہ گیا ۔پر تکلف ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔
=========================