) جدہ میں ماہ اگست خوشیوں کا پیغام لیکر آتا ہے، اسدن تجدید عہد اور وطن کیلئے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ پاکستان قونصل جنرل خالد مجید کی رہائش گار پر کمیونٹی کا شاندار پروگرام منعقد کیا گیا

جدہ(امیر محمد خان) جدہ میں ماہ اگست خوشیوں کا پیغام لیکر آتا ہے، اسدن تجدید عہد اور وطن کیلئے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ پاکستان قونصل جنرل خالد مجید کی رہائش گار پر کمیونٹی کا شاندار پروگرام منعقد کیا گیا ، اس موقع پر پاکستان یکجہتی فورم کی جانب سے قونصلیٹ کے ساتھ بھر پور تعاون کیا، قونصل جنرل ماہ آزادی کے موقع پر پاکستان کمیونٹی کیلئے محنت و جانفشانی وہ پاک سعودی عرب کے تعلقات کی بہتری کیلئے تمام فورمزکے عہدیداروں کو دعوت دی گئی کہ ماہ آزادی کے اس موقع پر اظہار خیال کریں قونصل جنرل کی جانب پاکستان کمیونٹی کیلئے کام کرنے والے فورمز کو یاد گار تعریفی اسناد قونصیلٹ کی جانب سے دیں اور انکی کارکردگی کو سراہا، تقریب پذیرائی میں پاکستان کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی، فنکار نعیم سندھی اور پاکستان سے آنے والے گلوکار نے قومی گیت گا کر محفل میں رونق بھر دی۔ اس موقع پر قونصل جنرل خالد مجید نے اپنے پرجوش خطاب میں کمیونٹی کے مختلف فورمز کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے یہ ضروری ہے کمیونٹی کی بہتری کیلئے کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ انہوں نے کہا ہمارے ملک کو یک جہتی کی اشد ضرورت ہے اور یہ خوشی ہے اس تقریب میں پاکستانی یکجہتی فورم نے بھر پور تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی خوشی کے موقع پر اپنے کشمیری بھائیوں کی آزادی کی دعاؤں کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا جسطرح قومی یک جہتی فورم پاکستان کمیونٹی کو متحد کرنے کا کام کرتا ہے اسی طرح پاکستان کشمیر کمیٹی ، اوؤر سیز کشمیر کمیونٹی، کرسچین کمیونٹی، میمن ویلفیر سوسائیٹی،صحافیوں کی قدیم مخلص تنظیم پاکستان جرنلسٹس فورم، بزنس سے متعلقہ افراد کی کاوشوں کو سراہا۔ متعلقہ فورم کے مرکزی عہدیداروں کو تعریفی اسناد دیں،پاکستان یکجہتی فورم کی جانب سے قونصل جنرل خالد مجید کو انکی کمیونٹی کیلئے اعلی خدمات پر تعریفی یادگار شیلڈ دی، پر تکلف عشائیہ سے قبل متعلقہ فورم کے مسعود احمد پوری، سیاسی جماعتون کی نمائیندگی کرتے ہوئے چوہدری تصور حسین، بزنس سے متعلق چوہدری شفقت، پاکستان فورم کی محترمہ روزینہ، اوؤرسیز کشمیر کمیونٹی کے وقاص عنائت، پاکستان جرنلسٹ فور م کے چیئرمین امیر محمد خان نے خطاب کیا ایک سابق فوجی جو پاک آرمی کے باکسر رہے اور اب انکے ایک حادثے کی وجہ سے انکے دونوں ہاتھ ضائع ہوگئے ہیں نہائت رقت آمیز اشعار سنائے، اس موقع پر سابق وزیر چوہدری شہبا ز نے خطاب کیا ۔ تمام مقررین نے قومی یک جہتی پر زور دیتے ہوئے کہا قومی یکجہتی ہی پاکستان کی مشکلات کا حل ہے۔
============================