قرآن اور حیات انسانی مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیر اہتمام تقریب16جولائی 2023 کو ہو گی جاویدعظیمی کی زیر صدارت ،علی اصغر عظیمی خصوصی خطاب جبکہ مولانا غلام مصطفےٰٰ نقشبندی پر اثر اجتماعی دعا کروائیں گے


قرآن اور حیات انسانی
مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیر اہتمام تقریب16جولائی 2023 کو ہو گی
جاویدعظیمی کی زیر صدارت ،علی اصغر عظیمی خصوصی خطاب جبکہ
مولانا غلام مصطفےٰٰ نقشبندی پر اثر اجتماعی دعا کروائیں گے


ہالینڈ(۔۔۔نمائندہ خصوصی) علمی، ادبی اور روحانی سلسلہ عظیمیہ کے نیٹ ورک مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیر اہتمام علمی نشست بعنوان قرآن اور حیات انسانی پربروز اتوار 16جولائی2023کو دن تین بجے عظیمی ہاؤس دی ہیگ میں منعقد ہو گی۔ مذکورہ تقریب میں سلسلہ عظیمیہ کے سنیئر رکن اور یوٹیوب فیم علی اصغر عظیمی موضوع کی مناسبت سے خصوصی خطاب فرمائیں گے جو خصوصی طور پر پاکستان سے تشریف لا رہے ہیں۔ نگران مراقبہ ہال ہالینڈ محمد جاوید عظیمی کی زیر صدارت ہونے والی تقریب میں خصوصی اجتماعی دعا مولانا حافظ غلام مصطفےٰ نقشبندی کروائیں گے۔ بعدازاں شرکائے تقریب کی تواضع لنگر سے کی جائے گی۔
=======================