پاکستان کی جنت نظیر وادیاں موسم گرما کی تعطیلات میں دنیا بھر کے سیاحوں کو خوش آمدید کہتی ہیں ۔

پاکستان کی جنت نظیر وادیاں موسم گرما کی تعطیلات میں دنیا بھر کے سیاحوں کو خوش آمدید کہتی ہیں ۔
موسم گرما کی آمد اور عید الاضحی کی تعطیلات پاکستان میں گزارنے کے لیے مختلف ملکوں سے پاکستانیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ملک اور بیرون ملک سے سیاحوں کی بڑی تعداد موسم گرما کی تعطیلات کا لطف اٹھانے کے لیے پاکستان کی جنت نظیر وادیوں کا رخ کر رہی ہے پاکستان کے


شمالی علاقہ جات اور کشمیر کے دلفریب پرکشش مناظر اور گلگت بلتستان کی برف پوش پہاڑ یا ں ، نیلے سبز اور تازہ پانی کی میٹھی جھیلیں دریا اور آبشاریں یہاں آنے والے سیاحوں کو خوش آمدید کہہ رہی ہیں بہت بڑی تعداد میں مقامی اور غیر ملکی سیاہ ان وادیوں کا رخ کر رہے ہیں آنے والے دنوں میں پاکستان

آنے والی ایئر لائنز اور پاکستان میں کام کرنے والے ٹریول ادارے اور ٹورزم کمپنیاں بہت مصروف ہو ں گی بڑی تعداد میں بکنگ ہوچکی ہے

اور مزید بکنگ جاری ہے ہوٹلوں اور ٹرانسپورٹ کا کاروبار بہت منافع بخش نظر آرہا ہے

اور کاروباری حضرات بڑی تعداد میں یہاں کا رخ کر رہے ہیں ۔کراچی سمیت ملک بھر سے فیملیز کی


بکنگ اور یہاں سیر و تفریح کے لیے آنے والوں کا آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔