ہم ہیں پاکستان

ہم ہیں پاکستان

کویت: خدمت خلق اللہ پاک کی خوشنودی حاصل کرنے کا آسان ترین راستہ ہے۔ لوگوں کی بے لوث خدمت کرکے جو ذہنی و قلبی سکون حاصل ہوتا ہے۔ جس سے انسان کی زندگی اور آخرت دونوں سنورنے لگتی ہیں۔ عوامی خدمت کا ایسا نشہ ہے جسے کرکے بندہ دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی سرخرو ہو جاتا ہے۔ یہی خدمت انسانیت کا جذبہ لیکر ہم نکلے ہیں۔ تاکہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار کویت میں پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات سید رحیم باز ، اختر حسین کوہستانی ، میاں تنویر ساحل اور طارق اقبال نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ دیگر کمیونٹیز کی خدمت اور ہر ممکن مدد کا جذبہ لیکر میدان میں اترے ہیں۔ ہم نے اللہ کی رضا کیلئے ، خدمت مخلوق خدا کیلئے اور ملک و قوم کی بقاء کیلئے ،، جذبہ حب الوطنی کی بنیادوں پر ایک غیر سیاسی تنظیم تشکیل دی ہے۔ جسکا نام ،، ہم ہیں پاکستان ،، رکھا ہے۔ جو خدمت خلق کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی خدمت کرے گئی۔ کویت ہمارا دوسرا گھر ہے۔ اس تنظیم کے ہر فرد کی اولین ترجیہی یہی ہو گئی۔ کہ وہ پاکستان اور پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ کویت میں بسنے والے بہن بھائیوں کے ہر دکھ سکھ میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہو گا۔ کویت کے تمام قوانین کی پاسداری کرے گا۔ کویت اور پاکستان کا نام روشن کرنے اور انکی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا۔ کہ
،،ہم ہیں پاکستان ،،
کا منشور چند دنوں میں ہر پاکستانی تک پہنچ جائے گا۔ اسکے بعد اسکی باقاعدہ ممبر شپ کا آغاز کیا جائے گا۔ تاکہ جذبہ خدمت سے سرشار لوگ اس کارخیر میں اپنا اپنا حصہ ڈال کر ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔
منشور ، ہم ہیں پاکستان ، کویت
یہ تنظیم غیر سیاسی جذبہ حب الوطنی کی بنیادوں پر بنائی گئی ہے۔
یہ تنظیم
_اللہ کی رضا کیلئے ، مخلوق خدا کیلئے اور ملک وقوم کی بقاء کیلئے کام کرے گئی۔
_اسکا ہر ممبر برابر ہو گا۔ مگر عہدوں کا احترام ہر ممبر پر لازم ہو گا۔
ہر ممبر کویتی قانون کی مکمل پاسداری کرے گا۔ کویتی قانون کے مطابق چلنا ہماری اولین ترجہی ہے۔
اگر کوئی ممبر کویتی قانون کے خلاف کام کرے گا تو وہ خود ذمہ دار ہو گا۔ تنظیم اسکا ساتھ نہیں دے گئی۔
کویت میں پاکستانی کمیونٹی کا ہر فرد ،، ہم ہیں پاکستان کا ممبر بن سکتا ہے۔
ہم ہیں پاکستان ،، کی مرکزی مجلس عاملہ ہو گئی جسکا ہر فیصلہ حتمی ہو گا۔
تنظیم کی جانب سے کیا جانے والا کوئی بھی اقدام سب سے پہلے مرکزی مجلس عاملہ میں پیش کیا جائے گا۔ جہاں پر ممبران مجلس عاملہ سب کی رائے لینے کے بعد ووٹنگ کے ذریعے حتمی فیصلہ کریں گے۔
_ مرکزی مجلس عاملہ کے پاس اختیار ہو گا۔ کہ وہ کسی بھی وقت کسی بھی ممبر کی رکنیت معطل کر سکتی ہے۔
_ہم ہیں پاکستان ،، کے زیر اہتمام کوئی بھی پروگرام کویت میں پاکستانی سفارتخانہ کی مشاورت کے ساتھ کیا جائے گا۔
_ ہم ہیں پاکستان کی مرکزی باڈی دو سال کیلئے تشکیل دی جائے گئی۔ ہر دو سال بعد نئی باڈی بنے گئی۔

_نئی باڈی بھی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبران کے ووٹوں سے تشکیل دی جائے گئی۔
ہم ہیں پاکستان ،، کا ہر ممبر دنیا بھر میں کویت اور پاکستان کا نام روشن کرنے ، دونوں ممالک کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خدمت میں اپنا اپنا کردار ادا کرے گا۔
=========================