پاک فرینڈ آسٹریا کی جانب سے الطاف جمال کو تنظیم کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ۔۔

رپورٹ: محمد عامر صدیق ویانا آسٹریا

پاک فرینڈ آسٹریا کی جانب سے 20 ڈسٹرکٹ ویانا کے مقامی ریسٹورنٹ میں سالانہ میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں تنظیم کے عہدیداران نے خصوصی شرکت کی۔ مٹینگ سرپرست اعلی اکرم بٹ کی صدارت میں کی گئی۔ پروگرام کا آغاز محمد محسن بلوچ کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا یا اور نقابت کے فرائض رانا ادریس نے با خوبی انجام دیے۔ اس موقع پر الطاف جمال کو تنظیم کا چیئرمین منتخب کیا گیا۔اس موقع پر جن عہدے داران نے شرکت کی ان میں صدر پاک فرینڈ آسٹریا غلام مصطفٰی بلوچ۔محسن بلوچ۔قاری شبیر۔ریاض بلوچ۔رانا محمد ادریس۔اکرم بٹ۔غلام اظہر۔غالب حسین شاہ۔امجد چٹھہ ۔الطاف جمال۔عبدالستار مہر۔ملک عبدالحق۔ارشد واڈئچ۔پروفيسر شوکت اعوان ۔اظہر شاہ اور ندیم نذیر شامل تھے۔اس موقع پر تمام ممبران کی جانب سے الطاف جمال کو تنظیم کا چئیرمین بننے پر مبارکباد دی گئی۔الطاف جمال اپنی سماجی خدمات کی وجہ سے آسٹریا پاکستانی کمیونٹی میں مقبولیت رکھتے ہیں۔ الطاف جمال کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ کے میں آنے والے وقتوں میں اپنے عہدے کا بہترین استعمال کرتے ہوئے آسٹریا میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور پاکستان کی خدمت کو اولین ترجیح دونگا۔ پاک فرینڈ آسٹریا کے پلیٹ فارم کے ذریعے آسٹریا میں پاکستان کا مثبت چہرہ جو متعارف کروایا جا رہا ہے۔ میں تمام تنظیم کے عہدے داران اور کارکنان کو اس بات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فرینڈ آسٹریا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں فقط پاکستانیت کو ترجیح دینا ہی مقصود ہے اور جس سے کم از کم ہماری آنے والی نسلیں باہمی یگانگت کی مثال بن سکتی ہیں۔میرا پیغام تمام پاکستانی کمیونٹی کے لیے ہے کہ وہ آئیں اور پاک فرینڈ آسٹریا کا حصہ بن جائیں۔ قاری شبیر جانب سے آخر میں ملک پاکستان، کشمیری عوام،فلسطینی عوام،افواج پاکستان اور حاضرین کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔