وزارت حج و عمرہ پاکستان کی جانب سے پاکستان سے آئے ہوئی میڈیا ٹیم کے اعزاز میں پاکستان جرنلسٹس فورم کے خالد چیمہ نے ایک پرتکلف عشائیہ دیا ۔ جس میں حالیہ حج کی انتظامات اور مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا


جدہ (امیر محمد خان سے ) وزارت حج و عمرہ پاکستان کی جانب سے پاکستان سے آئے ہوئی میڈیا ٹیم کے اعزاز میں پاکستان جرنلسٹس فورم کے خالد چیمہ نے ایک پرتکلف عشائیہ دیا ۔ جس میں حالیہ حج کی انتظامات اور مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وزار ت حج پاکستان کی جانب سے حالیہ حج میں میڈیا سے رابطے کے ذمہ دار عمر بٹ نے حجاج، عمارتوں، غذائی معاملات ، خدام کی کارکردگی پر روشنی ڈالی، انہوں نے بتایا کہ ڈائیریکٹرجنرل حج عبدالوہاب سومرو اور دیگر افسران کی زیر نگرانی طبی عملہ، خدام الحجاج، اور دیگر عملہ تمام تر پاکستانی حجاج کی مکمل خدمات پر مامور ہیں۔ حجاج کی آمد کے بعد خدام انہیں متعلقہ بسوں تک پہنچاتے ہیں، عمر بٹ نے بتایا کہ حجاج کی بہترین عمارتوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ شکایات کھانے کے سلسلے میں آتی ہیں اسکی وجہ ہمارے حجاج کا متعین کردہ وقت پر کھانے کیلئے نہیں پہنچنا ہوتا ہے چونکہ کھانے سپلائی کرنے والی کمپنیوں کو دوسرے وقت کا بھی کھانا تیار کرنا ہوتا ہے۔ عمر بٹ نے بتایا کہ ڈالر ریٹ کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے حجاج کیلئے وزار ت خزانہ نے بہت تعاون کیا ہے اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے اس سلسلے میں بھر پور تعاون کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستانی حجاج کو کم ریٹ مہیاء کئے گئے ہیں مزید وزیر حج نے اعلان کیا ہے حج کے بعد اخراجات کا حساب لگانے کے بعد حجاج کی اگر کوئی رقم زیادہ وصول کی گئی ہے وہ انہیں واپس کی جائے گی۔اس موقع پر پاکستانی میڈیا ٹیم جس میں پی ٹی وی کے رانا فہیم، رضوان وحید،، اے پی پی کے زاہد مجید، ریڈیو پاکستان کے جاوید اقبال وہ دیگر شامل تھے انہوں نے بتایا کہ حجاج پاکستانی حج مشن اور سعودی حکومت کے مشکورہیں کہ سعودی عرب کی جانب سے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ میڈیا کوارڈینٹر عمر بٹ نے سعودی عرب میں موجود پاکستانی میڈیا سے متعلقہ افراد کا شکریہ ادا کیا کہ انکی مثبت خبروں سے انتظامات دلجمعی سے ہورہے ہیں۔
========================